2018 February 25
طالبان میں خوارج کی تمام نشانیاں موجود ہیں،پاک فوج کے خلاف لڑنا حرام ہے، صوفی محمد
مندرجات: ١٢٥٥ تاریخ اشاعت: ٢٣ January ٢٠١٨ - ١٨:٤٧ مشاہدات: 28
خبریں » پبلک
طالبان میں خوارج کی تمام نشانیاں موجود ہیں،پاک فوج کے خلاف لڑنا حرام ہے، صوفی محمد

 شیعیت نیوز: کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد نے کہا ہے کہ پاک فوج کیخلاف لڑنا حرام ہے ، اگر فوج نہ ہوتی تو پاکستان تقسیم ہوچکا ہوتا،ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ فضل اللہ مرتد اور شریعت کا باغی ہے وہ خوارج سے بھی بدتر ہے، میرے ساتھ سب سے زیادہ دشمنی فضل اللہ نے کی، اس نے غیر مسلموں سے بھی زیادہ اسلام کو نقصان پہنچایا،فضل اللہ اور اسکے ساتھیوں نے میری تحریک ختم کی،صوفی محمد نے کہا فضل اللہ نے طالبان سے رابطہ کیا اور انکے ساتھ شامل ہوگیا، طالبان میں خوارج کی تمام نشانیاں موجود ہیں، صوفی محمد نے کہا کلمہ گو مسلمان کو قتل کرنا حرام اور ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھانا خلاف شریعت ہے،خواتین اور بچوں کو مارنا حرام ہے خواہ وہ کافر ہی کیوں نہ ہوں جبکہ آرمی پبلک اسکول میں بچوں کو شہید کرنے والے کافر سے بھی بدتر ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی