2024 March 29
کراچی میں خطرناک خواتین جہادی نیٹ ورک کی موجودگی کا انکشاف
مندرجات: ١٢٤٩ تاریخ اشاعت: ١٧ January ٢٠١٨ - ١١:٢٠ مشاہدات: 1236
خبریں » پبلک
کراچی میں خطرناک خواتین جہادی نیٹ ورک کی موجودگی کا انکشاف

شیعیت نیوز: انسدادِ دہشتگردی کے خصوصی شعبہ کے ایک آفیسر کے مطابق کراچی میں خطرناک خواتین کا جہادی نیٹ ورک مضبوط ہوگیا ہے جو کسی بھی مبینہ دہشتگردی کی کاروائی کا سبب بن سکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کراچی میں 100 سے زائد گھریلو خواتین پر مبنی ایک خطرناک دہشتگرد جہادی نیٹ ورک کام کررہا ہےجنکا تعلق القائدہ یا داعش سے بتایا جارہا ہے۔

جولائی کے مہینہ میں پولیس نے ایک جامعہ کی ٹیچر اور کراچی میں متحرک القائدہ کے دہشتگرد کی تیسر ی بیوی ساجدہ جلال کو گرفتار کیا تھا ، جس نے یہ انکشاف کیا کہ وہ دہشتگرد تنظیم میں شمولیت کے لئے طلبہ کی برین واشنگ کرتی رہی ہے۔

دسمبر 18 کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی پولیس نے بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ انہوںنے دہشتگردوں کو سہولت فراہم کرنے اور برین واشنگ کرنے والے ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے ، سی ٹی ڈی کے چیف راجہ عمر خطاب نے میڈیا کانفرنس کے دوران رپورٹر ز کو بتایا تھا کہ گرفتار افراد میں پاکستان ایئر لائن کا سابق ملازم خالد یوسف باری بھی شامل ہے ، اور باری نے پولیس کو بتایا ہے کہ اسکی زوجہ ناہید باری نے ایک مذہبی انسٹی ٹیوٹ الذکرہ اکیڈمی کے نام سے تشکیل دیا ہےجسکی کی 20 سے زائد ٹاپ ممبر مشہور خواتین ہیں، ناہید باری نے 100 سے زائد خؤاتین کو اس گروپ میں شامل کیا ہے۔

خواتین کے اس گروپ کا بنیادی کا م دہشتگردوں کے لئے مناسب اور ہم نظریاتی بیویاں تلاش کرناہے، جبکہ برین واشنگ کرنا، نئے ممبر کی تلاش کرنااور جہادی لٹریچر کو عام کرنا بھی اس گروپ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

پولیس کی تحقیقات اور خفیہ معلومات میں کہا گیا ہے کہ اس گروپ میں شامل زیادہ تر خواتین سانحہ صفورہ میں ملوث دہشتگردوں کی مائیں، بیویاں، بیٹیاں یا بہنیں اور بہوئیں ہیں۔

راجہ عمر خطاب کے مطابق خواتین کا یہ جہادی گروپ اسلامک ایجوکیشن کے نام پر ذکوۃ اور صدقات جمع کرکے دہشتگردوں کو مہیا کررہا ہے۔

ایک تحقیقاتی افسر کے مطابق خطرنا ک بات یہ ہے کہ دہشتگردی کے ان واقعات میں پڑھ لکھے افراد ملوث ہیں یا ایسے افراد بھی شامل ہیں جنہوںنے بیرون ممالک سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہےاور وہ اسطرح کے کام انجام دے رہے ہیں۔

تہمینہ کے شوہر عادل بٹ کو سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کو سہولت کاری فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے، جو انڈیانہ یونیورسٹی نیویارک امریکا سے بی بی اے کرکے فورڈہم یونیورسٹی سے ایم بی اے کولیفائڈ ہے، وطن واپس آکر ایک بزنس کالج کو تشکیل دیا جہاں 2000 سے زائد طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ عاڈل بٹ ناہید باری کے شوہر سے ملاقات کے بعد اس جہادی نیٹ ورک میں شامل ہوگیا جو سانحہ صفورہ میں ملوث تھا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی کا کہنا ہے کہ ان افرادکا تعلق تنظیم اسلامی سے رہا ہے، تنظیم اسلامی کا ایجنڈا عدم تشد د پر مبنی ہے لیکن اسکے خلافت کے قیام کے نظریے کی وجہ سے تنظیم سے تعلق رکھنے والے افراد تشدد کی راہ اختیار کرگئے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات