2024 April 26
ہمارے پاس دین شہیدوں کے عظیم خون سے گزر کر آیا ہے، علامہ راحت حسین الحسینی
مندرجات: ١٢٤٥ تاریخ اشاعت: ١٤ January ٢٠١٨ - ١٠:٠٧ مشاہدات: 1344
خبریں » پبلک
ہمارے پاس دین شہیدوں کے عظیم خون سے گزر کر آیا ہے، علامہ راحت حسین الحسینی

 شیعیت نیوز: آئی ایس او نے ہمیشہ سے ملت کے شہیدوں کو زندہ رکھا۔آئی ایس او کاز شہیداءکو لئے پاکستان میں سرگرم عمل ہے ۔آقائے شہید ضیاءالدین رضوی نے گلگت بلتستان میں ملت تشیع میں ایک نئی روح پھونکی ،آپ کی عظیم قربانی نےپاکستان میں ایک نیا باب رقم کیا ۔ان خیالات کا اظہار آئی ایس او پاکستان گلگت بلتستان کے ڈویژن سماٹر نگر یونٹ کے زیر اہتمام برسی شہید ضیاء الدین رضوی کے موقعے پر علامہ راحت حسین الھسینی نے کہا ، ان کا مزید کہنا تھا کہ آج جو ہمارے پاس دین ہے یہ دین شہیدوں کے عظیم خون سے گزر کر آیا ہے ،اگر اسلام کی تاریخ میں ان عظیم ہستیوں نے اپنے لہو کا خراج نہ دیا ہوتا تو آج اسلام کا وجود خطرے میں ہوتا ۔ہر دور میں شہیدا نے اپنے لہو سے اسلام کو حیات بخشی ، آئی ایس او کے جوانوں نے ہمیشہ سے شہیدائے اسلام کی یاد کو زندہ رکھا اور ان کے عالمگیرپیغام کو نئی نسل تک منتقل کیا۔برسی کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن کے صدر برادر عارف حسین الجانی نے کہا کہ شہید ضیاءالدین رضوی نے گلگت بلتستان میں دین اسلام کو حقیقی معنوں میں ترویج کیا اور اسی میشن پر ہمیشہ گامزن رہے،نئی نسل کو ان کے اصل ہدف سے آگا ہ کیا ،آج ہم پر واجب ہے کہ ہم شہید ضیاءالدین کی فکر کو زندہ وکھنے کے لیے آغا راحت حسین الحسینی کا بھر پور ساتھ دیں ،جب تک ہم مرکز کو مضبوط نہیں کریں گے تب تک شہید کی روح کو تسکین نہیں ملے گی




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات