2018 December 17
گلگت: نااہل وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نےخطہ کی پُرامن عوام کو را کا ایجنٹ قرار دیدیا
مندرجات: ١٢٣٦ تاریخ اشاعت: ٣٠ December ٢٠١٧ - ١٦:٠٤ مشاہدات: 142
خبریں » پبلک
گلگت: نااہل وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نےخطہ کی پُرامن عوام کو را کا ایجنٹ قرار دیدیا

شیعیت نیوز: جمعرات کو گلگت بلتستان ہائوس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سکردو میںخاص مسلک کے لوگوںکی اکثریت کی وجہ سے ہڑتال کی گئی جبکہ باقی تمام اضلاع میں کاروباری سرگرمیاں اور معمولات زندگی رواں دواں رہیں۔انہوںنے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنے والوں کو اندرون ملک اور بیرون ملک سے فنڈنگ ہو رہی تھیں ۔بھارتی خفیہ ایجنسی ”را”کی جانب سے بھی فنڈنگ کے شکوو شبہات ظاہر کیے جارہے ہیں تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کی تحقیقات کررہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پریس کلب کے پاس باہر چار،پانچ احتجاج کرنیوالوں کامطالبہ آئینی حقوق کا نہیں بلکہ ٹیکس کے خاتمے کا تھا۔آئینی حقوق کیلئے تو جیلیں کاٹنی پڑتی ہیں۔کوئی ایک بھی یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ اس نے آئینی حقوق کیلئے جیل کاٹی ہو۔زبان سے مطالبہ کرنا آسان جبکہ عملی طور پر جدوجہد کرنا مشکل ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا گلگت بلتستان کی حساسیت اور حالیہ دنوں میں پیدا ہونے والی صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہد کیا۔اگر مظاہرین لانگ مارچ کرکے گلگت پہنچ جاتے تو فرقہ وارانہ تصادم کاخطرہ تھا۔ جس ہم نہیں چاہتے کیونکہ ہماری حکومت میں آنے کے بعد گلگت میں مذہبی ہم آہنگی قائم ہوئی ہے۔ جسے ہم دائو پر نہیں لگا سکتے۔چند مفاد پرست لوگ اور کچھ سیاسی پارٹیاں سیاسی مفادات کیلئے عوام کو استعمال کررہی تھیں، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ احتجاج اور مظاہرے کی آڑ میں سی پیک کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔ہندوستان نہیں چاہتا کہ سی پیک کے ذریعے گلگت بلتستان میں ترقی و خوشحالی آئے اس لیے میڈیا پراپیگنڈے کے ذریعے عالمی دنیا کو باور کرانے کی کوشش کررہاکہ گلگت بلتستان میں پاکستان مخالف تحریکیں جاری ہیں۔اس پراپیگنڈے کے خلاف ملکی میڈیا کو کلیدی کردا ادا کرنا ہو گاتاکہ سی پیک منصوبے کے خلاف دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن جعلی مینڈیٹ سے وہاں کا حکمران بنا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جی بی کی عوام اور انکے احتجا ج کو ’را‘ فنڈڈ احتجاج قرار دینے والے ن لیگی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کالعدم سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی کا سرغنہ ہے، کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان میں عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کا ڈھڑا ہے،جبکہ پاکستان کی سیکورٹی اداروں کی مختلف رپورٹس میں واضح ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان میں را کے لئے کام کررہی ہے، لہذا اسطرح کے بیانات کے ذریعہ معتصب وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن حالات کو عدم استحکام و کشیدہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے تاکہCPECمنصوبے کو سبوتاژ کرکے راء کے منصوبے کو عملی جامہ پہناسکے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی