2024 April 25
جی بی حکومت کیساتھ ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کا مذاکرات کامیاب، نوٹیفکیشن تک علامتی دھرنا رہے گا
مندرجات: ١٢٣١ تاریخ اشاعت: ٢٨ December ٢٠١٧ - ١١:٢٢ مشاہدات: 1080
خبریں » پبلک
جی بی حکومت کیساتھ ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کا مذاکرات کامیاب، نوٹیفکیشن تک علامتی دھرنا رہے گا

 شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کی کال پر گلگت بلتستان میں غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر نافذ ٹیکس کے خلاف ہڑتال کو سات روز مکمل ہوگئے۔ ہڑتال کے ساتویں روز فریقین کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہوئے۔ طویل اور تفصیلی مذاکرات کے بعد انجمن تاجران کے نمائندے، عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندے اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کے درمیان معاہدہ طے پایا گیا۔ اس معاہدے کے تحت انکم اڈاپٹیشن ایکٹ 2012ء کا مکمل خاتمہ ہوگا اور جی بی کے عوام پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کو ٹیکس کے دائرے میں لانے کیلئے قانون سازی کی جائے گی۔ معاہدے کے تحت منرلز پالیسی 2016ء ایکٹ میں ترمیم کرکے عوامی امنگوں کے مطابق ترتیب دی جائے گی۔ گلگت بلتستان کے عوام سے جی ایس ٹی کی مد میں لئے جانیوالے ٹیکسز جی بی حکومت کو واپس ہونگے۔ اس سلسلے میں بیس فیصد کونسل کو اور اسی فیصد اسمبلی کو ملیں گے۔ مظاہرین کے خلاف کاٹی جانے والی تمام ایف آئی آر ختم کی جائے گی۔ معاہدے کے تحت نوٹیفکیشن جاری ہونے تک خطے بھر میں علامتی دھرنا جاری رہے گا۔ معاہدے میں یہ بھی طے پایا کہ بلتستان سے لانگ مارچ کرنے والے فوری طور پر اسکردو واپس جائیں گے۔ اپوزیشن، حکومتی اراکین، عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کے نمائندے اور کونسل کے اراکین اسلام آباد میں اجلاس کرکے نوٹیفکیشن کے حصول کے بعد جی بی میں دھرنے ختم کئے جائیں گے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات