2024 March 29
بعض علماء نے فلسطین کو چھوڑ کر شام کے خلاف جنگ میں داعش کی بھر پور حمایت کی
مندرجات: ١٢٢٢ تاریخ اشاعت: ٢٦ December ٢٠١٧ - ١٦:٢٢ مشاہدات: 1113
خبریں » پبلک
بعض علماء نے فلسطین کو چھوڑ کر شام کے خلاف جنگ میں داعش کی بھر پور حمایت کی

  شام کے مفتی اعظم شیخ احمد بدرالدین حسون نےالمیادین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ بعض علماء نے فلسطین اور بیت المقدس کو چھوڑ کرشام کے خلاف جنگ میں داعش کی بھر پور حمایت اور مدد کی اورگمراہ کن فتوے صادر کرکے جوانوں کو داعش میں شامل کیا۔

انھوں نے کہا کہ بعض علماء جو آج فلسطین کے بارے میں زبان نہیں کھول سکتے اور بیت المقدس کے دفاع میں سر بلند نہیں کرسکتے انھیں شام میں شکست ہوگئی ہے اب ان کا عوام کی نظر میں کوئی مقام نہیں ہے انھوں نے گمراہ کن اور جھوٹے فتوے صادر کرکے جوانوں کو داعش میں شامل ہونے کی ترغیب کی۔ انھوں نے شام اور عراق میں فتنہ برپا کیا انھوں نے بیت المقدس اور فلسطین کو فراموش کردیا انھوں نے شامی عوام کی پشت میں خنجر گھونپا  ۔شام کے مفتی اعظم نے کہا کہ شام کے صدر بشار اسد نے کہا تھا کہ ہم اسلامی اور عربی تشخص سے دست بردار نہیں ہوں گے اور ان لوگوں کے دباؤ میں نہیں آئیں گے جو اسلام اور عرب قوم کو بدنام کررہے ہیں۔

بدرالدین حسون نے یمن جنگ کو امریکی فتنہ قراردیتے ہوئے خلیج فارس کے عرب حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انصار اللہ مسلمان ہیں تم امریکی ہتھیاروں کے ذریعہ  کن لوگوں کو قتل کروگے؟




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات