2024 April 25
دشمن ملک کے خفیہ اہلکار سے اہل خانہ کی ملاقات،کئی سالوں سے لاپتہ شیعہ افراد کے اہل خانہ مایوس
مندرجات: ١٢٢٠ تاریخ اشاعت: ٢٦ December ٢٠١٧ - ١٦:٠٦ مشاہدات: 1094
خبریں » پبلک
دشمن ملک کے خفیہ اہلکار سے اہل خانہ کی ملاقات،کئی سالوں سے لاپتہ شیعہ افراد کے اہل خانہ مایوس

 شیعیت نیوز: اسلام آباد: فوجی عدالت سے سزا یافتہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق رکھنے والے جاسوس کلبھوشن یادیو سے ملاقات کے لیے ان کی اہلیہ اور والدہ وفاقی دارالحکومت پہنچ گئیں۔کلبھوشن یادیو کی اہلیہ چتانکل یادیو اور والدہ اوانتی یادیو کے ہمراہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بھی براستہ دبئی نجی ایئر لائنز کی پرواز ای کے 612 کے ذریعے بھارت سے پاکستان پہنچے۔اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کلبھوشن یادیو کے اہلخانہ کے استقبال کے لیے دفتر خارجہ کے حکام بھی موجود تھے۔بھارتی جاسوس کے اہلخانہ کو سخت سیکیورٹی میں بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بھارتی ہائی کمیشن پہنچا دیا گیا جہاں انہیں بھارتی ہائی کمیشن کے حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

خیال رہے کہ پاکستان نے بھارت سے 10 نومبر کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے گرفتار افسر کلبھوشن یادیو کی اہلیہ سے اس کی ملاقات کرانے کی پیش کش کی تھی، لیکن انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ ای ملک میں لاپتہ سیکڑوں شیعہ جوانوں کے اہل خانہ سالوں اور کئی مہینوں سے ملاقات کے منتظر ہیں، انہوں نے عدالت سے لے کر ہر مقتدر حلقوں کے دروازوں پر جاکر دستک دی اور فریادی کی لیکن کسی بھی جانب سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

پاکستان دشمن سرگرمیوں میں ملوث ایک دشمن ملک کے قیدی کے اہل خانہ کا یہ پروٹوکول دیکھ کر کئ سالوں سے پاکستان کے قانوں نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گمشدہ افراد کے اہل خانہ آج عدم تحفظ محسوس کررہے ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات