2018 December 17
محمد بن سلمان کی ولید بن طلال کو 6 ارب ڈالر کے بدلے آزادی کی پیشکش
مندرجات: ١٢١٨ تاریخ اشاعت: ٢٥ December ٢٠١٧ - ١٦:٠٧ مشاہدات: 132
خبریں » پبلک
محمد بن سلمان کی ولید بن طلال کو 6 ارب ڈالر کے بدلے آزادی کی پیشکش

سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے درجنوں شہزادوں ، وزراء اور سیکڑوں حکام کو کرپشن کے الزام میں قید کررکھا ہے محمد بن سلمان نے قید میں بند شہزآدوں سےکہا ہے کہ وہ مبلغ ادا کرکے آزاد ہوسکتے ہیں۔

 دنیا کا مالدار ترین سعودی شہزادہ ولید بن طلال بھی ولیعہد محمد بن سلمان کی قید میں ہے ولید بن طلال سے ولیعہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ وہ 6 ارب ڈالر ادا کرکے آزاد ہوسکتے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے بدنام زمانہ ولیعہد محمد بن سلمان نے اپنی کمائی کا اچھا طریقہ تلاش کیا ہے سعودی عرب کے ولیعہد مخالفین پر کرپشن کے الزامات عائد کرکے ان سے موٹی رقمیں وصول کررہے ہیں۔ سعودی عرب کے ولیعہد نے درجنوں شہزادوں کو کرپشن کے الزامات میں جیل میں بند کررکھا ہے جبکہ خود سعودی عرب کے ولیعہد بھی کرپشن کے کئی واقعات میں براہ راست ملوث ہیں لیکن ان سے کوئی کچھ پوچھنے والا نہیں۔ باخبـر ذرائع کے مطابق سعودی رعب کے ولیعہد کی اس کمائي میں امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حصہ بھی ہے۔ کیونکہ سعودی رعب میں ہونے والی تمام گرفتاریاں امریکی صدر کے اشارے پر ہوئی ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی