2024 April 27
ھرات کے شیعہ اکثریتی علاقے میں بم دھماکہ، 5 شہید 20 زخمی
مندرجات: ١٢١٦ تاریخ اشاعت: ٢٣ December ٢٠١٧ - ١٢:٥٩ مشاہدات: 1347
خبریں » پبلک
ھرات کے شیعہ اکثریتی علاقے میں بم دھماکہ، 5 شہید 20 زخمی

افغانستان کے صوبہ ھرات میں ایک زور دار بم دھماکے میں کم از کم 5شہید اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبہ ھرات کے شیعہ اکثریتی علاقے میں بم دھماکہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 5شہید اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

صوبہ ھرات کے پولیس کمانڈر «عبدالاحد ولی‌زاده» کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد ایک موٹرسائیکل میں چھپایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا: سیکیورٹی فورسز نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک اور گاڑی کو ناکارہ بنایاہے جس سے بہت سے شہریوں کی جانیں بچ گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ دھماکہ ھرات کے جبرئیل نامی پرامن علاقے میں کیا گیا ہے۔

ابھی تک کسی گروہ یا فرد نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ شیعوں کے خلاف دھماکے داعشی دہشت گرد ہی کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ مہینے ھرات کی ایک شیعہ مسجد پرہونے والے دھماکے میں متعدد نہتے مسلمان شہید ہوگئے تھے۔

 ھرات کے صوبائی کونسل کے اہلکار مھدی حدید کا کہنا ہے کہ مسجد پر ہونے والے خودکش دھماکے میں کم ازکم 100 نمازی شہید ہوگئے تھے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات