2018 June 25
سعودی بادشاہت کی بدترین اقتصادی صورتحال/ اب غیرملکیوں سے ماہانہ 400 ریال بٹوریگی
مندرجات: ١٢١٢ تاریخ اشاعت: ٢٠ December ٢٠١٧ - ٠٩:٤٤ مشاہدات: 133
خبریں » پبلک
سعودی بادشاہت کی بدترین اقتصادی صورتحال/ اب غیرملکیوں سے ماہانہ 400 ریال بٹوریگی

سعودی عرب نے غیرملکیوں کیلئے نیا قانون وضع کیا ہے جس کے تحت ہر غیرملکی ماہانہ چار سو ریال حکومت کو ادا کرے گا جبکہ یہ قانون سال 2018 کے آغاز میں ہی لاگو کردیا جائیگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب میں 2018 سے نجی اداروں کے غیر ملکی ملازمین سے ماہانہ 400ریال کی وصولی شروع ہوجائیگی۔

سعودی وزارت خزانہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ نجی اداروں کے غیر ملکی ملازمین  سے وصول کی جانیوالی مذکورہ رقم سعودی عملے کی تقرری پر آنیوالے اخراجات میں صرف کی جائیگی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ وصولی 2018 کے قومی بجٹ کے تحت ہوگی۔سعودی وزارتخزانہ کے مطابق ایسی نجی کمپنی جس میں غیر ملکی ملازموں کی تعداد سعودی ملازمین کی تعداد سے زیادہ ہوگی اس سے فی غیر ملکی ملازم ماہانہ 400ریال وصول کئے جائیں گے

جبکہ سعودی ملازمین سے غیر ملکی ملازمین کی تعداد کم ہونے کی صورت میں فی غیر ملکی کارکن ماہانہ 300ریال لئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق 2018 کے بعد یعنی 2019ء کے دوران ایسی کمپنی سے جس میں سعودی ملازمین کی تعداد غیر ملکیوں سے کم ہوگی فی غیر ملکی کارکن 600ریال اور ایسی کمپنی سے جس میں غیر ملکی ملازمین کی تعداد سعودی ملازموں سے کم ہوگی فی غیر ملکی کارکن500ریال ماہانہ وصول کئے جائیں گے۔2020ء میں ایسی کمپنیوں سے جن میں غیر ملکی ملازمین کی تعداد سعودی ملازمین  سے زیادہ ہوگی فی غیر ملکی کارکن800ریال ماہانہ لئے جائیں گے اور اگر کمپنی میں غیر ملکی ملازمین کی تعداد سعودی کارکنان سے کم ہوگی تو ایسی حالت میں فی غیر ملکی کارکن 700ریال وصول کئے جائیں گے،واضح رہے کہ پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہیں ۔لاکھوں افراد نجی کمپنیوں میں ملازمت کرتے ہیں ۔یہ خبر جونہی  مقامی میڈیا پر آئی ان پر بجلی گر گئی کیونکہ ماہانہ700 روپے ریال فی ملازم وصولی بہت زیادہ ہے ۔فیصلہ سامنے آنے کے بعد پاکستانیوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔اکثریت نے پاکستان واپسی پر سوچ و بچار شروع کردیا ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی