2024 March 29
شیخ احمد الطیب: مسجد الاقصی مسلمانوں کے لئے حرمین الشریفین کی طرح مقدس ہے
مندرجات: ١٢٠٩ تاریخ اشاعت: ٢٠ December ٢٠١٧ - ٠٩:١٧ مشاہدات: 1223
خبریں » پبلک
شیخ احمد الطیب: مسجد الاقصی مسلمانوں کے لئے حرمین الشریفین کی طرح مقدس ہے

مصری یونیورسٹی الازہر کے شیخ احمد الطیب نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی مسلمانوں کے لئے حرمین الشریفین کی طرح مقدس ہے سعودی عرب کی بیت المقدس پر عدم توجہ اس کے ایمان کی کمزوری اور عدم ایمان کی علامت ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصری یونیورسٹی الازہر کے شیخ احمد الطیب نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی مسلمانوں کے لئے حرمین الشریفین کی طرح مقدس ہے سعودی عرب کی بیت المقدس پر عدم توجہ اس کے ایمان کی کمزوری اور عدم ایمان کی علامت ہے۔ احمد الطیب نے کہا کہ بیت المقدس کا ایک پتھر بھی ایسا نہیں جسے دیکھ کر یہ کہا جائے کہ یہاں یہودیوں کا معبد موجود تھا۔شیخ الازہر نے آیات قرآنی اور احادیث کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا کہ اسلام سے پہلے بھی عرب اس علاقہ میں آباد تھے اور یہ سرزمین عربوں سے متعلق ہے اور اس سرزمین کے بارے میں صہیونیوں کا دعوی باطل اور بے بنیاد ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات