2018 January 22
سعودی ولیعہد بن سلمان نے دنیا کا مہنگا ترین محل خرید لیا
مندرجات: ١٢٠٤ تاریخ اشاعت: ١٨ December ٢٠١٧ - ١٧:٤٣ مشاہدات: 30
خبریں » پبلک
سعودی ولیعہد بن سلمان نے دنیا کا مہنگا ترین محل خرید لیا


سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے، جنھوں نے کرپشن اور مالی بدعنوانی کے خلاف مہم شروع کرنے کا دعوی کیا ہے دنیا کے سب سے مہنگے ترین محل کی خریداری کا سودا کیا ہے۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے، جنھوں نے کرپشن اور مالی بدعنوانی کے خلاف مہم شروع کرنے کا دعوی کیا ہے دنیا کے سب سے مہنگے ترین محل کی خریداری کا سودا کیا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے فرانس میں فارہ محل خریدا ہے جبکہ وہ اس سے قبل پچاس کروڑ ڈالر کی قیمت کا ایک بحری جہاز اور پینتالیس کروڑ ڈالر کی لیؤ نارڈو ڈاؤنچی کی پینٹنگ بھی خرید چکے ہیں۔
محمد بن سلمان کی جانب سے یہ فضول خرچی ایسی حالت میں جاری ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں آنے والی کمی، یمن کے خلاف جنگ اور عراق و شام میں دہشت گرد گروہوں کو آل سعود کی جانب سے فراہم کی جانے والی مالی و ہتھیاروں کی مدد کی بنا پر سعودی عرب کی معیشت شدید بدحالی کا شکار ہے۔
سعودی حکومت نے اس صورت حال سے باہر نکلنے کے لئے کئی فیصلے بھی کئے ہیں جن میں ملک میں پیٹرول کی قیمت میں اسّی فیصد تک اضافہ بھی شامل ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی