2024 March 28
اسرائیلی فوج کے ترجمان کی حماس مخالف باتیں، سعودی نیوز پیپر میں
مندرجات: ١٢٠٢ تاریخ اشاعت: ١٧ December ٢٠١٧ - ١٢:٥٦ مشاہدات: 1090
خبریں » پبلک
اسرائیلی فوج کے ترجمان کی حماس مخالف باتیں، سعودی نیوز پیپر میں

ایک سعودی نیوز پیپر نے کچھ وقت پہلے اسرائیلی آرمی چیف کا انٹرویو لیا تھا، اور اب اسرائیلی آرمی کے ترجمان کے ایک بیانیہ کو نشر کیا ہے جس میں حماس کو دہشت گرد کہا گیا ہے۔

 عالم اسلام اس وقت امریکی اقدام پر اعتراض کر رہا ہے، ایسے وقت میں سعودی نیوزپیپر «ایلاف» جس کے مالک «عثمان العمیر» سعودی حکام کے قریبی فرد ہیں، اسرائیلی فوج کے ترجمان «آویخای ادرعی» کے حماس مخالف کالم کو نشر کر رہا ہے۔
 
یہ کالم مہدی مجید عبداللہ کے ساتھ مل کر لکھا گیا ہے، اس کالم میں حماس کی تشکیل کا ذکر کیا گیا اور کہا ہے کہ حماس فلسطینی مسائل کے لئے نہیں بنی بلکہ یہ ایک فوجی گروہ ہے جو کبھی ایران کے ہاتھ استعمال ہوا اور کبھی کسی اور کے ہاتھوں۔
 
اس کالم میں کہا گیا ہے کہ حماس، فلسطین اسرائیل اور علاقائی ممالک کے لیے خطرہ ہے، جس کی وجہ سے کچھ ممالک نے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔
 
اس کالم میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حماس غزہ کو دی جانے والی امداد کو انڈر گراؤنڈ ٹنل بنانے پر خرچ کر کے اسرائیلی حاکمیت کو توڑنا چاہتا ہے، اور حماس کے بننے کے 30 سال بعد بھی ان کا دہشت گردانہ رویہ نہیں بدلا ہے۔
 
ایلاف نیوز نے اس سال نومبر میں اسرائیلی چیف آف آرمی اسٹاف گاڈی آیزنکوٹ کا انٹرویو بھی لیا تھا، اور انہوں نے اس انٹرویو میں کہا تھا کہ اسرائیل اور سعودیہ ایران سے مقابلے کے لیے متحد ہیں۔
 
اس نیوز نے بدھ کو اسرائیلی وزیر اطلاعات «یسرائیل کاتس» سے بھی انٹرویو لیا، جس میں انہوں نے حیفا اور خلیج فارس کے درمیان ٹرین منصوبے کی بات کی ہے، تاکہ تنگہ ہرمز اور باب المندب کے چکر سے بچ جائیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات