2018 September 25
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا اسرائیل سے تعلقات کا اعتراف
مندرجات: ١١٩٩ تاریخ اشاعت: ١٧ December ٢٠١٧ - ١٢:٤٩ مشاہدات: 109
خبریں » پبلک
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا اسرائیل سے تعلقات کا اعتراف

سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے فرانس کے چینل چوبیس سے گفتگو کے دوران کہا کہ اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے مکمل سفارتی تعلقات کی برقراری کا دارو مدار فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیل کے ساتھ ساز باز کے سمجھوتے پر ہے۔

 اسرائیل کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات کی برقراری کی سعودی کوشش کی وضاحت کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ فلسطینی انتظامیہ اور اسرائیل کے درمیان ساز باز کا سمجھوتہ کرانے میں پرعزم ہیں اور امریکی حکام اس وقت سبھی فریقوں کے نظریات کو ایک دوسرے سے قریب کرنے کے لئے متعلقہ فریقوں منجملہ سعودی عرب سے مذاکرات کررہے ہیں۔

سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا امریکی تجاویز فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لئے قابل قبول ہیں یا نہیں؟ کیونکہ ابھی امریکی منصوبہ مکمل نہیں ہوا ہے۔

امریکی حکومت ایک ایسے وقت فلسطینیوں اور صیہونی حکومت کے درمیان مذاکرات کی حامی ہونے کا دعوی کررہی ہے جب اس نے حال ہی میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردے کر ثابت کردیا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے بارے میں اس کے سبھی د‏عوے کھوکھلے اور بے بنیاد ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی