2024 March 29
داعش افغانستان اور پاکستان میں نام نہاد خلافت قائم کرنا چاہتی ہے، ایرانی اینٹلیجنس وزیر
مندرجات: ١١٩٣ تاریخ اشاعت: ١٣ December ٢٠١٧ - ١٧:٠٨ مشاہدات: 1123
خبریں » پبلک
داعش افغانستان اور پاکستان میں نام نہاد خلافت قائم کرنا چاہتی ہے، ایرانی اینٹلیجنس وزیر

ایرانی انٹیلی جنس کے وزیر کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گرد افغانستان اور پاکستان سمیت وسطی ایشیا کے بعض علاقوں میں نام نہاد اسلامی خلافت قائم کرنے کے درپے ہے۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی انٹیلی جنس کے وزیر سید محمودعلوی کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گرد افغانستان اور پاکستان سمیت وسطی ایشیا کے بعض علاقوں میں نام نہاد اسلامی خلافت قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

سید محمودعلوی نے مزید کہا: "دہشت گردی کی روک تھام کے لئے عربی دہشت گردی اور فرقہ وارانہ انتہا پسندی کے خلاف جامع فیصلے کرنے ہونگے بصورت دیگر دہشت گردی پر قابو پانا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی سطح حالات پر نظر رکھنے والے سیاسی ماہرین کا بھی یہی کہنا ہے کہ عراق اور شام میں داعش کی بدترین شکست کے بعد اب یہ گروہ اپنے لئے متبادل جگہ کی تلاش میں ہے۔

خیال رہے کہ پہلے سے ہی افغانستان میں داعشی دہشت گرد موجود ہیں اور اس ملک کے چند ایک صوبوں سے طالبان کے ساتھ اس گروہ کی جھڑپوں کی خبریں بھی آتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فرانسیسی خبررساں ایجنسی نے رپورٹ دی تھی کہ شام سے فرار ہونے والے 200 سے زائد دہشت داعشی گرد افغانستان کے صوبہ جوزجان پہنچ گئے ہیں۔

افغانستان کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حالیہ چند مہینوں کے دوران فرانس اور الجزائر سے تعلق رکھنے والےغیرملکی دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد افغانستان پہنچ گئی ہے اور مقامی لوگوں کو جہاد میں شامل ہونے کی ترغیب کے علاوہ باقاعدہ طور پر تربیت بھی دی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کو بم دھماکے اور خودکش حملوں کی خطرناک تربیت دی جاتی ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر افغانستان اور پاکستان نے ملکر فی الفور داعش کے سدباب کے لئے اقدامات نہ کئے تو اس کے نتائج نہایت سنگین ہوسکتے ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات