2024 March 19
کرپشن کیخلاف لڑنے والے فضول خرچ شہزادے کا انوکھا اقدام؛ 45 ارب روپے میں پینٹنگ خرید ڈالی
مندرجات: ١١٨٤ تاریخ اشاعت: ١٠ December ٢٠١٧ - ١٩:٤٨ مشاہدات: 1105
خبریں » پبلک
کرپشن کیخلاف لڑنے والے فضول خرچ شہزادے کا انوکھا اقدام؛ 45 ارب روپے میں پینٹنگ خرید ڈالی

فضول خرچ سعودی شہزادوں پر تشدد کرنے والے سعودی ولی عہد نے چند روز پہلے 45ارب روپے دے کر ایک پینٹنگ خرید لی جس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ خود گرفتار ہونے والے شہزادوں سے کہیں زیادہ فضول خرچ اور ساتھ ہی کرپشن میں ملوث ہیں۔

 خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چند روز قبل نیویارک میں لیونارڈو ڈا ونچی کی بنائی ہوئی نایاب پینٹنگ اس قدر مہنگی فروخت ہوئی کہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

بولی کی انتظامیہ نے اس پینٹنگ کے خریدار کا نام مخفی رکھا جس نے یہ 45کروڑ ڈالر(تقریباً45ارب روپے) میں یہ خریدی تھی۔

گزشتہ روز نیویارک ٹائمز نے اس خریدار کا سراغ لگا لیا اور انکشاف کیا یہ پینٹنگ سعودی شہزادے بدر بن عبداللہ بن محمد بن فرحان السعود نے خریدی تھی۔

جبکہ وال سٹریٹ جرنل نے اس معاملے میں ایک اور ایسا دعویٰ کر دیا کہ پوری عرب دنیا میں کھلبلی مچ گئی۔

وال سٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ درحقیقت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن محمد اس پینٹنگ کے اصلی خریدار نہیں ہیں بلکہ ان کے ذریعے یہ پینٹنگ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خریدی ہے۔ ایک طرف شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے فضول خرچ شہزادوں اور کھرب پتیوں کو گرفتار کر رہے ہیں اور کرپشن کے خلاف کڑی مہم کی سربراہی کر رہے ہیں اور دوسری طرف ان کے اتنی مہنگی پینٹنگ خریدنے کے دعوے نے عرب دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

امریکی انٹیلی جنس اور فن و ثقافت سے وابستہ ایک سعودی شخصیت کے حوالے سے وال سٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ شہزاد بدر بن عبداللہ ولی عہد محمد بن سلمان کے دور کے کزن ہیں جو کچھ خاص شہرت نہیں رکھتے۔ ان کے نسبتاً غیرمعروف ہونے کی وجہ سے ہی محمد بن سلمان نے انہیں لیونارڈو کی بنائی ہوئی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی یہ پینٹنگ خریدنے کے لیے نمائندے (Proxy) کے طور پر استعمال کیا ہے۔

اس سعودی شخصیت نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس 500سال پرانی نایاب پینٹنگ کی خریداری میں بدر بن عبداللہ، محمد بن سلمان کے پراکسی تھے۔

رپورٹ کے مطابق یہ پینٹنگ لیونارڈو کے ہاتھ کی بنی 20پینٹنگز میں سے ایک ہے، جو اب ’لوور ابوظہبی‘ میوزیم میں رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ یہ عرب دنیا کا پہلا بین الاقوامی سطح کا میوزیم ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات