2024 April 25
ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے اسرائیل کی سعودی عرب سے تعاون پر تاکید
مندرجات: ١١٨ تاریخ اشاعت: ٢٣ August ٢٠١٦ - ١٠:١٦ مشاہدات: 1646
خبریں » پبلک
ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے اسرائیل کی سعودی عرب سے تعاون پر تاکید

اسرائیل کی سابق وزیر خارجہ زپی لیونی نے اپنے تازہ ترین بیان میں سعودی عرب کو اسرائیل اور امریکہ کا قابل اعتماد ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے اسرائیل کو سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کی سابق وزیر خارجہ زپی لیونی نے اپنے تازہ ترین بیان میں سعودی عرب کو اسرائیل اور امریکہ کا قابل اعتماد ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے اسرائیل کو سعودی عرب اور س کے اتحادی عرب ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ زپی لیونی نے کہا کہ حزب اللہ اور فلسطینی تنظیم حماس دہشت گرد تنظیمیں ہیں جو اسرائیل کے لئے خطرہ ہیں سعودی عرب اور دیگر عرب ریاستیں بھی حزب اللہ کو دشمن اور دہشت گرد سمجھتی ہیں لہذا اسرائیل اور سعودی عرب کو اس مشترکہ ہدف میں باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہیے ۔ اس نے کہا کہ حزب اسرائل کا ایسا دشمن ہے جس کے پاس ہزاروں میزائل ہیں اور ہمین حزب اللہ کو کمزور کرنے کے لئے سعودی عرب سے بھر پور استفادہ کرناچاہیے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات