2017 December 11
اسلام آباد میں شہید ہونے والے سیدین زیدی معروف قانون دان اور مجلس وحدت کے قانونی مشیر تھے۔
مندرجات: ١١٦٨ تاریخ اشاعت: ٣٠ November ٢٠١٧ - ١٣:٤٣ مشاہدات: 10
خبریں » پبلک
اسلام آباد میں شہید ہونے والے سیدین زیدی معروف قانون دان اور مجلس وحدت کے قانونی مشیر تھے۔

 شیعت نیوز: معروف قانون دان سیدین زیدی شہید صوبہ سندھ کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے تھے. ریٹائرمنٹ کے بعد امریکا منتقل ہوگئے تھے لیکن ملک و ملت کی محبت انہیں دوبارہ مادر وطن پاکستان کھینچ لائی۔ شہید سیدین زیدی مجلس وحدت مسلمین کے قانونی مشیر کی حیثیت سے بھی گرانقدر خدمات انجام دے چکے تھے۔ تکفیری دہشت گردوں کے برپا کردہ سانحہ راجہ بازار راولپنڈی میں نشانہ بننے والے مظلوم عزاداروں کو جب جھوٹے مقدمات میں پھنساکر قاتلوں کو چھپانے کی سازش کی گئی تو مظلوم عزاداروں کو عدالت سے انصاف دلوانے کے لئے شہید سیدین زیدی نے فعال کردار ادا کیا۔ ملک و ملت کے لئے مخلصانہ خدمات انجام دینے والے فداکار پاکستان کے غیرت مند اور وفادار بیٹے پر ظالموں نے اس وقت بدھ کی شب اسلام آباد کی شیعہ مسجد باب العلم کے در پر فائرنگ کی جب وہ مغرب و عشاء کی نماز ادا کرکے باہر نکل رہے تھے. بالاآخر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی