2017 December 11
شیعہ رہنماء کی لدھیانوی سے ملاقات کی حقیقت آشکار ہوگئی
مندرجات: ١١٦٧ تاریخ اشاعت: ٣٠ November ٢٠١٧ - ١٣:٣٤ مشاہدات: 7
خبریں » پبلک
شیعہ رہنماء کی لدھیانوی سے ملاقات کی حقیقت آشکار ہوگئی

 شیعت نیوز: سیاسی حکومتوں کی ناکامی کے بعد عسکری قیادت شیعہ سنی قیادت کو ایک چھت تلے بٹھانے اورفرقہ واریت کامسئلہ حل کرانے کے لیے فریقین سے تجاویزطلب کرلی ہیں فریقین ابتدئی مرحلے میں دونوں فریقین صحابہ کرام ،ازواج مطہرات ،اہل بیتؑ کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی تجویزدی ہے مذاکرات کے اگلے مرحلے میں دیگرنکات بھی طے کیے جائیں گے شیعہ اوراہل سنت کے رہنماء کارکنوں کے سخت ردعمل کی وجہ سے ملاقات میں طے پانے والے نکات بتانے گریزاںہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں شیعہ سنی تنازعہ ختم کرانے اورفرقہ واریت کے خاتمے کے لیے عملی کوششوں کاآغازکردیاگیاہے اورملک میں پہلی مرتبہ یہ کوشش مقتدرہ اداروں کی طرف سے کی گئی ہے طویل عرصے کی بیگ ڈورمشاورت کے بعد چنددن قبل اسلام آبادمیں ایک چھت تلے شیعہ سنی قیادت کواکھٹاگیا ہے ذرائع کے مطابق یہ ا جلاس اسلام آبادمیں منعقدہواجس میں کالعدم سپاہ صحابہ المعروف اہل سنت والجماعت کے سربراہ احمدلدھیانوی ،بد نام زمانہ دہشت گرد اورنگزیب فاروقی ،گلگت سے تعلق رکھنے والےقاضی نثاراحمداورشیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل واسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ عارف حسین واحدی ،علامہ حمیدحسین امامی ،مجلس وحدت مسلمین کے نمائندے علامہ امجدعباس نے شرکت کی، جبکہ اس اجلاس میں ان کے علاوہ دربارعالیہ حق باہوکے سجادہ نشین پیرسلطان فیاض الحسن ،انصارالامہ پاکستان کے سربراہ مولانافضل الرحمن خلیل ،اہل حدیث رہنماء علامہ سیدضیاء اللہ شاہ بخاری ،ڈاکٹرعبدالغفورراشد،پاکستان علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہنوازفاروقی ،معروف دانشورعلامہ زاہدالراشدی ،،جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء قاری زواربہادر،صاحبزادہ سعیدالرشیدعباسی و دیگرشریک ہوئے ۔ اجلاس میں ملکی صورتحال پرغورکیاگیا اورقومی وحدت کے لیے تمام اختلافی معاملات باہمی گفت وشنیداورقانون سازی کے ذریعے حل کرنے پراتفاق کیاگیا اجلاس میں شریک رہنمائوں نے اس بات پراتفاق کیاہے کہ شیعہ سنی معاملات کوآئینی وقانونی طریقے سے حل کیاجائے گا اس موقع پردونوں اطراف کی قیادت نے اس بات کااعتراف کیاہے کہ شیعہ سنی تنازعے کی وجہ سے ملک وقوم کانقصان ہواہے ا س معاملے کوجلدازجلدحل ہوناچاہیے،دونوں اطراف کی قیادت نے مقتدراداروں پراعتماد کرتے ہوئے کہاکہ ہم فوج اوردیگراداروں پریقین کرتے ہیں اگراس طرف مسئلے کے حل کی طرف پیش رفت ہوتی ہے توہم اس کاکھلے دل سے خیرمقدم کریں گے ذرائع کاکہناہے کہ عسکری قیادت کی طرف سے دونوں اطراف کی قیادت کوایک چھت تلے بٹھانانہایت بڑااقدام ہے۔ دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان نے دہشت د مسرور جھنگوی کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجلس وحدت کے کسی بھی مرکزی ، علاقائی اور ضلعی عہدیدار نے ایسی کسی میٹنگ میں شرکت نہیں کی

۔ انہوں نے کہا کہ امجد عباس نا می فرد کا مجلس وحدت سے کوئی تعلق نہیں ۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی