2017 December 11
آل سعود کے مسلکی فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت منظم سازش ہے، سربراہ ایم ڈبلیو ایم
مندرجات: ١١٦٠ تاریخ اشاعت: ٢٨ November ٢٠١٧ - ١٦:٥٤ مشاہدات: 9
خبریں » پبلک
آل سعود کے مسلکی فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت منظم سازش ہے، سربراہ ایم ڈبلیو ایم

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک میں خارجہ پالیسی بنانے والے ماضی کے اقدامات سے سبق سیکھیں، قوم تاحال افغان وار کا قرض نہیں اتار سکی۔

 خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ 39 رکنی امریکی زیر سایہ مسلکی فوجی اتحاد میں پاکستان کا شامل ہونا ملک کو ایک اور دلدل میں دھکیلنے کی سازش کا حصہ ہے، اس عمل سے ریاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، ملک میں خارجہ پالیسی بنانے والے ماضی کے اقدامات سے سبق سیکھیں، قوم تاحال افغان وار کا قرض نہیں اتار سکی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتیں اس متنازعہ اتحاد سے پاکستان کو باہر نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں، ہم پاکستان میں مشرق وسطی کی پراکسی وار کو امپورٹ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے، یمن کے مظلوم عرب مسلمان بچوں عورتوں اور بے گناہوں کے قاتل سعودی اتحاد سے مسلم اُمہ کی خیر کی توقع رکھنے والے افغان وار کے نتائج کو سامنے رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اسی مسلکی اتحاد کے ذریعے مسلم امہ کو تقسیم کرنے میں مصروف ہیں، مشرق وسطی میں داعش کے خالق امریکی اتحادیوں کے شکست کے بعد 39 رکنی مسلکی اتحاد شیطانی قوتوں کا دوسرا حربہ ہے، پاکستان کی بقا و سلامتی کا تقاضا ہے وہ ایسے فرقہ وارانہ اتحاد سے دور رہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی