2017 December 11
امہات المؤمنین اور بنت رسول(ص) حضرت فاطمۃ الزہراؑ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت
مندرجات: ١١٥٤ تاریخ اشاعت: ٢٦ November ٢٠١٧ - ١١:٥٦ مشاہدات: 16
خبریں » پبلک
امہات المؤمنین اور بنت رسول(ص) حضرت فاطمۃ الزہراؑ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت


مرکزی امام باڑہ بڈگام میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ مودی سرکار کے چار سال کے دوران اکثر بھارتی ٹی وی چنلوں پر ہندو فرقہ پرستوں کا اثر و رسوخ کافی حد تک بڑھ چکا ہے

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بھارتی ٹی وی چینل آج تک کے اینکر روہت سردانہ کی امہات المؤمنین اور سید فاطمۃ الزراؑ کی شان اقدس میں گستاخی پر شدید غم و غصے اور سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ دنیا کا کوئی بھی اور کسی بھی طبقۂ فکر سے تعلق رکھنے والا مسلمان اپنے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ ، ازدواج نبی یا ایلبیتؑ و اصحاب نبوی میں سے کسی ایک کے خلاف بھی ناشائستہ الفاظ برداشت نہیں کرسکتا۔ ان مقدس ہستیوں کی شان میں توہین کرنے والا کوئی بھی شخص مسلمانوں کی نظر میں سب سے بڑا ملعون ہے۔ 
مرکزی امام باڑہ بڈگام میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ مودی سرکار کے چار سال کے دوران اکثر بھارتی ٹی وی چنلوں پر ہندو فرقہ پرستوں کا اثر و رسوخ کافی حد تک بڑھ چکا ہے، اور ایسے پروگرام متواتر نشر کئے جارہے ہیں جن سے مسلمانوں کے دینی جذبات مجروح ہورہے ہیں۔
آغا حسن نے کہا کہ روہت سردانہ نے ازدواج نبی اور سیدہ فاطمہؑ کی سان میں گستاخانہ پکواس کرکے اپنے اسلام اور مسلمان دشمنی کا برملا مظاہرہ کیا۔
آغا حسن نے مطالبہ کیا کہ روہت سردانہ کو اس فتنہ انگیزی پر قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔ اس موقعہ پر آغا حسن نے بنگلہ دیش میں اسلام پسندوں بالخصوص جماعت اسلامی کے ضعیف العمر اراکین کی سزائے موت کے لامتناعی سلسلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرضی الزامات کے تحت وہاں کے اسلام پسندوں کو 1972 کے جنگ کے دوران متحدہ پاکستان کی خواہش اور خواب کی سزا دی جارہی ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی