2017 December 11
ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ نسل کشی عروج پر، شاعر اہل بیت صابر حسین شہید
مندرجات: ١١٤٣ تاریخ اشاعت: ٢٢ November ٢٠١٧ - ١١:٢٦ مشاہدات: 11
خبریں » پبلک
ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ نسل کشی عروج پر، شاعر اہل بیت صابر حسین شہید

شیعت نیوز:ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعان علی ؑ کی نسل کشی عروج پر پہنچ گئی ، منگل کی صبح معروف شاعر و نوحہ خواں صابر حسین کو گھات لگائے دہشت گردوں نے شہید کردیا۔ تفصیلا ت کے مطابق مداحِ اہلِ بیتؑ صابر حسین کو منگل کی صبح جمیعت علمائے اسلام (مُلّا ڈیزل گروپ) اور اہلِ سنت والجماعت (کالعدم سپاہ صحابہ) کے دہشت گردوں نے اُس وقت شہید کردیا جب وہ اپنے گھر سے دفتر کی جانب جا رہے تھے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعان علیؑ پر عرصہ حیات تنگ ہوتا جا رہا ہے گزشتہ آٹھ روز میںصابر حسین سمیت ۳ شیعہ جوان ثمر عباس اور عقیل حسین کو دن ڈھاڑے شہید کردیا گیا۔ عمران خان کے نئے پاکستان میں شیعان علی ؑ کی نسل کشی کوئی نئی بات نہیں۔ عمران خان اپنے اقتدار کی خاطر طالبان کے باپ اور گاڈ رفادر کہلانے والے مُلّا سمیع الحق سے ملاقتیں شروع کر دی ہیں اوردوسری جانب سمیع الحق نے کہا کہ ہمارے اور عمران خان کے نظریات مشترک ہیں ۔ واضح رہے کہ نئے پاکستان کے علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مختصر مدت کی خاموشی کے بعد شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا دوبارہ شروع ہونے والایہ سلسلہ صوبائی اور علاقائی انتظامیہ کی کارکردگی پہ کڑا سوال ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی