2022 January 21
ایک داعشی نے اپنے باپ کا سر قلم کردیا
مندرجات: ١١٤ تاریخ اشاعت: ١٥ August ٢٠١٦ - ١٠:٣٤ مشاہدات: 1051
خبریں » پبلک
سورہ لقمان آیہ۱۵: اگر ماں باپ مشرک بھی ہوں تو دنیا میں ان کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہئے
ایک داعشی نے اپنے باپ کا سر قلم کردیا

ایک داعشی ٹروریسٹ نے اپنے گھناونے کاموں کے تسلسل میں اپنے باپ کا سر قلم کردیا۔ اور اس کی وجہ صرف یہ تھی کہ اس کا باپ اس بات کا قائل تھا کہ اس کی فیملی موصل سے باہر چلی جائے!

فارس بین الاقوامی نیوز ایجینسی کی رپورٹ کے مطابق ایک وحشی اور انسانیت سوز کرتے ہوئے داعش سے وابستہ ایک ٹروریسٹ نے اپنے باپ کے سر کو اپنے رشتہ داروں کے سامنے تن سے جدا کردیا۔

عراق کی سومریہ نیوز کی خبری سائٹ کے بموجب نینوا صوبے کے ایک عہدیدار نے اپنا نام فاش نہ ہونے کی شرط کے ساتھ بتایا ہے کہ ایک وحشی اور انسانیت سوز کام کرتے ہوئے داعش سے وابستہ ایک ٹروریسٹ نے «الغزلانی» علاقے میں اپنے باپ کے سر کو چاقو کے ذریعہ تن سے جدا کردیا۔

اس خبر کے مطابق اس داعشی نے اس وجہ سے اس حیوانی کام کو انجام دیا کہ اس کا باپ اس بات پر راضی ہوگیا تھا کہ اس کے خانوادہ والے لوگ موصل کے «الاصلاح» نامی علاقے سے نکل کر
«مخمور»نامی شہر میں چلے جآئیں اور اس طرح ان کو داعش کے چنگل سے چھٹکارا مل جائے۔

خبر کے مطابق اس بے رحم نے یہ انسانیت سوز کام کرتے وقت اپنے رشتہ داروں اور دوسرے اپنے داعشی ساتھیوں کو جمع کیا اور اس خباثت آلود کام کی ویڈیو بنائی۔

اس سے پہلے بھی دو داعشیوں نے اپنی ماں کے گلے پر اس لئے چھری چلا دی تھی کہ اس نے ان کو داعش سے وابستہ ہونے سے منع کیا تھا۔

واضح رہے کہ قرآن میں ماں باپ کا بہت بڑا مرتبہ ہے اور جگہ جگہ پر ماں باپ کا تذکرہ فورا اللہ کے تذکرے کے بعد آیا ہے۔ سورہ لقمان آیت ۱۵میں آیا ہے کہ اگر ماں باپ مشرک بھی ہوں تو دنیا میں ان کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہئے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی