2017 December 11
ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ نسل کشی جاری، شیعہ جوان عقیل حسین شہید
مندرجات: ١١٣٩ تاریخ اشاعت: ٢١ November ٢٠١٧ - ١٢:٣٢ مشاہدات: 18
خبریں » پبلک
ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ نسل کشی جاری، شیعہ جوان عقیل حسین شہید

 شیعت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک بار پھر شیعہ نسل کشی کا آغاز ہو گیا ہے، شیعہ جوان عقیل حسین ولد عاشق حسین کو اتوار کی دوپہر کالعدم سپاہ صحابہ المعروف اہلِ سنت والجماعت اور جمیعت علمائے اسلام (مُلّا ڈیزل گروپ) کے دہشت گردوںنے فائرنگ کر کے شہید کردیا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز عید گاہ کلاں روڈ پہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پشت سے فائرنگ کرکے عقیل حسین ولد عاشق حسین کو شہید کردیا تھا۔ عقیل حسین کا تعلق عیدگاہ کلاں کے علاقے سے تھا اور شہید گذشتہ برس کے اوائل میں رشتہ ازواج میں منسلک ہوئے تھے اور 6 ماہ کے فرزند علی حسین کے والد تھے۔ شہید عقیل حسین کو پشت میں 3 گولیاں لگیں جبکہ سر کے پچھلے حصے میں لگنے والی ایک گولی مہلک ثابت ہوئی۔ زخمی عقیل حسین کو چنگ چی میں سول ہسپتال منتقل کرنے کی فوری کوشش کی گئی تاہم ان کی سانس کی ڈور راستے میں ہی ٹوٹ گئی تھی۔ شہید عقیل حسین کی نماز جنازہ آج صبح ادا کر دی گئی نمازِ جنازہ میں سیکنڑوں کی تعداد میں مومنین شریک تھے۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ نئے پاکستان کے علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مختصر مدت کی خاموشی کے بعد شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا دوبارہ شروع ہونے والایہ سلسلہ صوبائی اور علاقائی انتظامیہ کی کارکردگی پہ کڑا سوال ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی