2024 April 26
رانا ثناء نے ناصر شیرازی کہ اغواء کا الزام ایجنسیوں پہ لگا دیا
مندرجات: ١١٣٤ تاریخ اشاعت: ٢٠ November ٢٠١٧ - ١١:٤٨ مشاہدات: 1055
خبریں » پبلک
رانا ثناء نے ناصر شیرازی کہ اغواء کا الزام ایجنسیوں پہ لگا دیا

 شیعت نیوز: پنجاب کہ وزیر قانون و کالعدم دہشتگردوں کہ سرپرست رانا ثناء اللہ نے معروف شیعہ رہنما ءسید ناصر شیرازی کے اغواء کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناصر شیرازی کو پنجاب حکومت یا انکی ایجنسیوں نے اغواء نہیں کیا ، انہیں ان لوگوں نے اغواء کیاہے جن کے بارے مجلس وحدت والے بھی بات کرنے سے گھراتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے ABBTAK TV کے پروگرام ٹونائٹ ود فریحہ ادریس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناصر شیرازی کو ان لوگوں نے اغواء کیا ہے جن کے بارےمیں مجلس وحدت والے بات کرنے سے بھی گھبراتے ہیں ۔ جب کسی پر الزام نہ ڈالاجاسکے تووہ ہم پر ڈال دیا جاتا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ ہم نے ناصر شیرازی کے لئے پنجاب کی تمام ایجینسیوں سے معلومات لے لیں مگر کسی کے پاس ناصر شیرازی کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں ہیں ۔ رانا ثناء نے کہا کہ جس کا جی چاہتا ہے منہ اُٹھا کر پنجاب حکومت اور ن لیگ پر الزام لگا دیتا ہے ۔

دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے ذرائع نے رانا ثناء اللہ کے بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ اپنی سیاسی دشمنی کے بارے میں مشہور ہیں ۔ مجلس وحدت کے ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کے ناصر شیرازی کو حمز ہ شہباز اور راناثناء اللہ کے ایماء پر CTD لاھور کے کارندوں نے اغواء کیا ہے۔ ناصر شیرازی کے اغواء کا مقصد ان کا رانا ثناء کے خلاف مقدمہ اور سعودی دباو بنا ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات