2024 April 25
شیعہ رہنماء ناصر شیرازی کی گمشدگی کو ۱۳ روز مکمل ، لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود بازیابی نہ ہو سکی
مندرجات: ١١٢٤ تاریخ اشاعت: ١٤ November ٢٠١٧ - ١١:١٤ مشاہدات: 1115
خبریں » پبلک
شیعہ رہنماء ناصر شیرازی کی گمشدگی کو ۱۳ روز مکمل ، لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود بازیابی نہ ہو سکی

 شیعت نیوز:معروف شیعہ رہنماء اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کی گمشدگی کو 13 روز مکمل ہو گئے ہیں اور نہیں لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے باوجودابھی تک بازیا ب نہیں کر ایا جا سکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معرف شیعہ سیاسی رہنماء سید ناصر شیرازی کو یکم نومبر کی رات کو ایلیٹ فورس اور سادہ لباس اہلکاروں نے اس وقت اغواء کر لیا تھا جب وہ اپنے بیوی بچوں کے ساتھ واپڈہ ٹاؤن مارکیٹ میں خریداری کر رہے تھے۔ ایڈوکیٹ ناصر عباس شیرازی کے اغواء کے فوراََ بعد جاری بیان میں مجلس وحدت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس نے دو ٹوک موقف اختیار کیا تھا کہ ناصر شیرازی کے اغواء میںCTD، رانا ثناء اللہ اورپنجاب کی حکومت ملوث ہے ۔ سید ناصر شیرازی کے غیر قانونی اغواء کے خلاف پاکستان کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ طلبہ جماعتوں نے بھی سخت الفاظ میں شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا تھا کہ پنجاب حکومت کا یہ اقدام قابل مذمت ہے۔دوسری جانب ناصر عباس شیرازی کے بھائی نے انکی گمشدگی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں کیس دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ناصر شیرازی کو پنجاب کے وزیر قانون راناثناء اللہ کے ایماء پر اس لئے اغواء کیا گیا کیوں کہ میرے بھائی نے رانا ثناء کی نا اہلی کے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہوئی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میںناصر شیرازی گمشدگی کیس میں پہلی سماعت میں جسٹس سردار نعیم احمد نے سی سی پی او لاہور کو حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیر ۶ نومبر کو ناصر شیرازی کوبازیاب کروا کر عدالت کے روبرو پیش کیا جائے ، مگر ۶ نومبر کو بھی لاہور پولیس ناصر شیرازی کو عدالت کے روبرو پیش نہ کر سکی جس پر معزز جج جسٹس قاضی محمد امین نے ڈیڑھ گھنٹے کے نو ٹس پر سی سی پی او لاہور اور ایڈوکیٹ جنرل لاہور کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ۔ سی سی پی او لاہور نے جج کے روبرو پیش ہوکر موقف اختیا ر کیا کہ ہمیں نہیں معلوم ناصر شیرازی کو کس نے اغواء کیا ہے ، ہم تمام وسائل بروئے کا ر لارہے ہیں ۔ سی سی پی او لاہور کے بیان پر معزز جج نے کہا کہ آ پ کےشہرسےایک بندہ اٹھا لیاگیا،اور آپ ابھی تک بندہ بازیاب نہیں کر وا سکے ۔ سی سی پی او نے عدالت سے مزید ایک ہفتہ کی مہلت طلب کی جس پر کیس کی سماعت ۱۶ نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ ملت جعفریہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر ۱۶ نومبر تک ناصر شیرازی کو بازیاب نہ کیا گیا تو پورے ملک سے ملت جعفریہ لاہور کی جانب مارچ کرنے کہ انتہائی قدم کو بھی اٹھا سکتی ھے اور بلوچستان کے رئیسانی کی طرح پنجاب کے شریفوں کا تخت الٹ کر رکھ دے گی۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات