2024 April 26
رانا ثناء اللہ کا کردار شیعا ن علی ؑ کے لئے یزید کے کردارکے مترادف ہے ۔علامہ اصغر عسکری
مندرجات: ١١٢٠ تاریخ اشاعت: ١٢ November ٢٠١٧ - ١٨:٣٣ مشاہدات: 1216
خبریں » پبلک
رانا ثناء اللہ کا کردار شیعا ن علی ؑ کے لئے یزید کے کردارکے مترادف ہے ۔علامہ اصغر عسکری

اسلام آبادمیں چہلم امام حسین ؑ کےمرکزی جلوس میں آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی اور دیگر لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کا کردار شیعا ن علی ؑ کے لئے یزید کے کردارکے مترادف ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت قانون و انصاف کی برملا تضحیک کر رہی ہے۔عدالت عالیہ کے حکم کے باوجود ناصر شیرازی کو عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔ علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ ناصر شیرازی ایک سیاسی جماعت کا مرکزی رہنما ،ہائی کورٹ کا سینئر وکیل ہے ۔اتحاد بین المسلمین کے لیے ناصر شیرازی کی کوششوں کی تمام سیاسی جماعتیں معترف ہیں۔ناصر شیرازی پاکستان میں بڑھتی ہوئی تکفیریت کے خلاف للکار سمجھے جاتے ہیںاور انہیں اسی جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔احتجاجی مظاہرے میں موجود شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر ناصر شیرازی اور دیگر گمشدہ عزاداروں کی بازیابی کے لئے نعرے درج تھے ۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات