2024 March 28
اپنے دونوں ہاتھوں سے کربلا کے راستے پر چلنے والا معذور بچہ’’سجاد‘‘
مندرجات: ١١١٩ تاریخ اشاعت: ١٢ November ٢٠١٧ - ١٨:٢٠ مشاہدات: 1220
خبریں » پبلک
اپنے دونوں ہاتھوں سے کربلا کے راستے پر چلنے والا معذور بچہ’’سجاد‘‘

اس چھے سالہ بچے کا نام سجاد ہے جو بصرہ کا رہنے والا ہے اور پیدائشی طور پر معذور ہے لیکن اپنے ہاتھوں کے سہارے اس طولانی سفر کو طے کر کے اپنے بے سر و کفن مولا کی زیارت کے لئے کربلا پہنچنا چاہتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اربعین حسینی کے ایام شروع ہوتے ہی عراق کے دور دراز علاقوں سے کربلا کی طرف سفر کا آغاز ہو چکا۔ اس پیدل مارچ جس کا اس بار نعرہ ’’من البحر الی النحر‘‘ انتخاب کیا گیا ہے میں ایک معذور بچہ جو پیدل چلنے کی توانائی نہیں رکھتا لیکن اس کے باوجود اپنے ننھے ننھے ہاتھوں سے گھنٹوں کو زمین پر گھسیٹنا ہوا کربلا کی راستے پر چل رہا ہے۔
اس چھے سالہ بچے کا نام سجاد ہے جو بصرہ کا رہنے والا ہے اور پیدائشی طور پر معذور ہے لیکن اپنے ہاتھوں کے سہارے اس طولانی سفر کو طے کر کے اپنے بے سر و کفن مولا کی زیارت کے لئے کربلا پہنچنا چاہتا ہے۔
یہ فرزند زہرا(س) سے وہ عشق حقیقی ہے جس کی مثال دنیا کے کسی کونے میں نظر نہیں آ سکتی۔ دنیا میں اگر واقعی عشق کا کوئی مصداق پایا جاتا ہے تو وہ ہے حسین(ع) جس کے نمونے کثرت سے کربلا کے راستے میں آپ کو ملیں گے۔

Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  
آخری مندرجات