2017 December 12
کرپشن میں گرفتارسعودی شہزادے فائیواسٹار ہوٹل میں قید
مندرجات: ١١١٥ تاریخ اشاعت: ٠٨ November ٢٠١٧ - ١٦:٢٧ مشاہدات: 22
خبریں » پبلک
کرپشن میں گرفتارسعودی شہزادے فائیواسٹار ہوٹل میں قید

سعودی عرب کی امریکہ نواز حکومت نے کرپشن کے الزام میں گرفتار شہزادوں ، 4 موجودہ اورمتعدد سابق وزراء اور دیگر اہم افراد کو ریاض کے فائیو اسٹار ہوٹل میں قید کردیا ہے ۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق برطانوی اخبار نے بتایا ہے کہ ریاض کے رٹز کارلٹن ہوٹل کو مہمانوں سے خالی کرالیا گیا ہے، ڈیلی میل نے ایک تصویر بھی جاری کی ہے، جس میں گرفتار افراد کو اس ہوٹل کے کانفرنس ہال میں گدوں پر سوتے ہوئے دکھایاگیا ہے ۔سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف حالیہ کریک ڈاون میں گرفتارشہزادوں،وزرا اور تاجروں کے لیے ریاض کا فائیو اسٹار ہوٹل سب جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ریاض کے رٹز کارلٹن ہوٹل کو مہمانوں سے خالی کرالیا گیا ہے ،ڈیلی میل نے ایک تصویر بھی جاری کی ہے ، جس میں گرفتار افراد کو اس ہوٹل کے کانفرنس ہال میں گدوں پر سوتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق بعض ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ شاہ فہد کے بیٹے شہزادہ عبدالعزیز گرفتاری میں مزاحمت کے دوران مارے گئے ۔ 44 سالہ شہزادہ عبدالعزیز سعودی عرب کے مرحوم بادشاہ شاہ فہد کے سب سے چھوٹے بیٹے تھے ۔

لیکن گزشتہ ماہ شہزادہ الولید بن طلال اور دیگر گرفتار افراد نےاسی کانفرنس ہال میں فیوچر انویسٹمنٹ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کیا تھا ۔

العربیہ کے مطابق حالیہ کریک ڈاون میں اب تک 11 شہزادوں، 4 وزرا، دسیوں سابق وزیروں سمیت 48 اہم شخصیات کو گرفتار کیا گیا ہے ، گرفتار ہونے والوں کی مجموعی تعداد چار سو سے اوپر بتائی جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق آل سعود میں اقتدار کی رسہ کشی اب دنیا کے سامنے برملا ہوگئی ہے اور سعودی عرب کے بادشاہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تعاون سے اپنے اور اپنے بیٹے کے مخآلفین کو راستے سے ہٹا رہے ہیں اورمخالفین کو شکنجہ میں کسنے کے سلسلے میں جدید قوانین بھی وضع کئے جارہے ہیں۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی