2024 March 28
ناصر شیرازی CTD کے بہیمانہ تشدد کا شکار ، حالت انتہائی تشویش ناک
مندرجات: ١١١٣ تاریخ اشاعت: ٠٨ November ٢٠١٧ - ١٢:٤٠ مشاہدات: 1136
خبریں » پبلک
ناصر شیرازی CTD کے بہیمانہ تشدد کا شکار ، حالت انتہائی تشویش ناک

شیعت نیوز:مجلس وحدت المسلمین کہ مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی ایڈیوکیٹ کی صحت رانا ثناء اللہ کہ حکم پہ بدترین ٹارچرکہ سبب انتہائی تشویشناک ھے۔شیعیت نیوز کہ ذرائع کہ مطابق گزشتہ ہفتہ راناثناء اللہ کے ایماء پر اغواء ہونے والے مجلس وحدت کے رہنماء ناصر عباس شیرازی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ مصدقہ ذرائع نے بتایا ہے ناصر شیرازی کو سی ٹی دی کے افسر رائے طاہر کے ذاتی عقوبت خانے میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ناصر شیرازی کی حالت اس حد تک خراب ہے کہ انہیں لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے جج قاضی امین نے پنجاب پولیس کو یہ حکم دیا تھا کہ وہ ناصر شیرازی کو بدھ تک ہر حال میں عدالت کے روبرو پیش کریں۔ واضح رھے کہ ناصر شیرازی ایڈیوکیٹ نے رانا ثناء اللہ کہ عدلیہ کو فرقہ وارانہ بنیادوں پہ تقسیم کرنے کی سازش و بیانات کہ خلاف لاھور ھائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ھوئی تھی جس کہ سبب انکو انتقام کا نشانہ بنایا گیا ھے ۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات