2024 April 25
نائیجیریا میں اربعین حسینی کے کارواں پر پولیس حملے کی مذمت
مندرجات: ١١١٠ تاریخ اشاعت: ٠٧ November ٢٠١٧ - ١٢:٥٠ مشاہدات: 1096
خبریں » پبلک
نائیجیریا میں اربعین حسینی کے کارواں پر پولیس حملے کی مذمت

نائجیریا کی اسلامی تحریک نے کانو صوبے میں اربعین حسینی کے کاررواں پر پولیس کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ نائجیریا کی اسلامی تحریک نے کانو صوبے میں اربعین حسینی کے کاررواں پر پولیس کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

نائجیریا کی خبر رساں ایجنسی ونگارڈ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو نائجیریا کی پولیس نے کانو صوبے میں اربعین حسینی کے کاررواں پر حملہ کر کے دو زائرین کو شہید کر دیا۔
شہید ہونے والوں میں ایک خاتون اور اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کے رہنما عبدالقادر سوناسی شامل ہیں۔
ایک عینی شاہد کے مطابق یہ حملہ زاریا شہر کے مشہور پل لادو میں ہوا۔
نائجیریا کی پولیس نے اربعین حسینی کے کاررواں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا اور فائرنگ کی جس میں عورتوں اور بچوں سمیت متعدد عزادار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ دسمبردو ہزار پندرہ میں بھی نائجیریا کی فوج نے زاریا شہر میں عزادروں پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں سیکڑوں عزادار شہید اور زخمی ہو گئے تھے۔
فوج نے نائجیریا کی اسلامی تحریک کے قائد شیخ ابراہیم زکزکی،ان کی اہلیہ اور بڑی تعداد میں شیعہ مسلمانوں کو گرفتار کر لیا تھا جو اب تک فوج کی قید میں ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات