2024 March 28
شاہی خاندان کے دو اہم وزیر برطرف/ بن سلمان کے راستے کی آخری رکاوٹیں بھی دور
مندرجات: ١١٠٧ تاریخ اشاعت: ٠٦ November ٢٠١٧ - ١٢:٤٤ مشاہدات: 982
خبریں » پبلک
شاہی خاندان کے دو اہم وزیر برطرف/ بن سلمان کے راستے کی آخری رکاوٹیں بھی دور

سعودی عرب کے بادشاہ نے ایک فرمان کے ذریعے نیشنل گارڈز کے وزیر شہزادہ متعب بن عبداللہ بن عبد العزیز آل سعود کو بھی اپنے عہدے سے برطرف کر دیا۔

خبررساں ادارے تسنیم نے العالم کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہےکہ سعودیہ نیشنل گارڈز کے وزیر شہزادہ متعب بن عبداللہ کو اپنے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔

سعودی ذرائع نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ شہزادہ خالد بن عیاف کو متعب کی جگہ اس عہدے کے لیے نامزد کیا  گیا ہے۔

سعودی امور کےماہر زید العیسی نے لندن میں کہا ہے کہ متعب بن عبداللہ آخری رکاوٹ تھی محمد بن سلمان کے مکمل اختیارات کے حصول میں جسے دور کردیا گیا۔

سعودی ذرائع کے مطابق اقتصادی امور کے وزیر عادل فقیہ کو اپنے عہدے سے برطرف کر کے  محمد التویجری کو اس کی جگہ پر نامزد کیا گیا ہے۔

سعودی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سعودیہ کی بحری فوج کے سربراہ عبداللہ سلطان کو اپنے عہدے سے ہٹاکر فھد الغفیلی کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ شاہ سلمان نے سابق شاہ عبداللہ کے دور کے ایک طاقتور اور بے پناہ اثر و رسوخ کے حامل شہزادے متعب بن عبداللہ کو اپنے عہدے سے برطرف کر کے اپنے بیٹے کے مستقبل میں سعودی بادشاہت تک پہنچنے کا راستہ ہموار کردیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان کو خوف تھا  کہ ممکن ہے متعب بغاوت کے ذریعے بن سلمان کے بادشاہی تک پہچنے میں رکاوٹ بنے۔

لیکن ابھی تک معلوم نہیں ہو پایا ہے کہ متعب کے حامی نیشنل گارڈز کے کمانڈر شاہ سلمان اور اس کے فرزند کے اس طرح کے اقدامات کے بعد خاموش بیٹھیں گے یا کوئی اور اقدام کریں گے مخصوصا جب یہ کمانڈر کو محسوس ہورہا ہے کہ متعب کی برطرفی کےساتھ ان کو بھی کنارے پر لایا جائے گا۔

اس ضمن میں ایک "اینٹی کرپشن کمیٹی" جو گزشتہ روز یعنی ہفتہ کو شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم کے مطابق بنائی گئی ہے، نے ابتدائی کام میں امراء اور سابق وزیروں، سرمایہ داروں  سے مختلف الزامات  کے بارے میں پوچھ گچھ کی ہے۔

سعودی ذرائع نے اس موضوع کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ اس کمیٹی نے بعض شہزادوں کو غیر فوجی اسلحہ خریدنے، جعلی قراردادوں اور منی لانڈرنگ سمیت دیگر مسائل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

اس کے علاوہ بعض سعودی ذرائع نے تاکید کی ہے کہ سیکورٹی فورسز نے سعودیہ کے شاہی امور کے منیجر خالد التویجری سے نامعلوم الزامات کی بنیاد پر پوچھ گچھ کی ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات