2024 April 26
سعودی بادشاہ خطے کی تباہی کا ذمہ دارہے۔ قطری امیر
مندرجات: ١١٠٣ تاریخ اشاعت: ٠٥ November ٢٠١٧ - ١٣:٠٣ مشاہدات: 1020
خبریں » پبلک
سعودی بادشاہ خطے کی تباہی کا ذمہ دارہے۔ قطری امیر

قطر ی بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے سعودی عرب کے بادشاہ اور نام نہاد خادم الحرمین الشریفین کو خطے کی تباہی کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان اور اس کا بیٹا محمد بن سلمان کا خطے میں دہشت گردی کے فروغ میں اہم کردار ہے۔

 الجزیرہ ٹی وی کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے سعودی عرب کے بادشاہ اور نام نہاد خادم الحرمین الشریفین کو خطے کی تباہی کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے سعودی عرب پر قطر کی حکومت کا تختہ الٹنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
 امریکی ٹی وی سی بی سی کے پروگرام 60 منٹس میں بات کرتے ہوئے قطر کے امیر شیخ تمیم کا کہنا تھا کہ اب بھی قطر کے خلاف سعودی اتحاد کی فوجی کارروائی کا خطرہ موجود ہے۔ “مجھے خدشہ ہے اگر ایسا کچھ ہوتا ہے، اگر فوجی کارروائی ہوتی ہے تو یہ خطہ افراتفری کا شکار ہو جائے گا۔
 سی بی سی کا یہ پروگرام اتوار کو نشر کیا جائے گا۔ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا کہ قطر نے سعودی عرب کی تمام گھناونی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے جس امریکہ پر سعودی عرب کو ناز تھا وہ امریکہ اب قطر کے ساتھ بھی ہے۔
 امیر قطر کی امریکی ٹی وی سے گفتگو پر متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کو مغربی میڈیا کے سامنے اپنی تنہائی پر شور مچانے کے بجائے دہشت گردوں کی حمایت ترک کردینی چاہیے اور 4 عرب ممالک کے مطالبات پر عمل کرنا چاہیے۔ ادھر قطر کے امیر نے سعودی عرب پر قطر کی حکومت کا تختہ الٹنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات