2017 December 12
پاکستانی زائرین کو پاکستانی سرحد پرشدید مشکلات کا سامنا
مندرجات: ١١٠٢ تاریخ اشاعت: ٠٥ November ٢٠١٧ - ١٢:٥٨ مشاہدات: 29
خبریں » پبلک
پاکستانی زائرین کو پاکستانی سرحد پرشدید مشکلات کا سامنا

پاکستان کے شہر کوئٹہ سے لیکر ایران کی سرحد تک پاکستانی زائرین کو شدید اور سخت مشکلات کا سامنا ہے پاکستانی زائرین کو دس دن یا اس سے زیادہ تک صرف کوئٹہ میں قیام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے پاکستانی سرحد پر سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہر کوئٹہ سے لیکر ایران کی سرحد تک پاکستانی زائرین کو شدید اور سخت مشکلات کا سامنا ہے پاکستانی زائرین کو دس دن یا اس سے زیادہ تک صرف کوئٹہ میں قیام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے پاکستانی سرحد پر سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کے لئے جانے والے ہزاروں زائرین بےکسی اور مجبوری کی حالت میں سرگرداں ہیں پاکستانی حکومت کی بد نظمی اورعدم توجہ کی وجہ سے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 
پاکستان کے صوبہ پنجاب ، سندھ اور خیبر پختون خواہ سے آنے والے زائرین کو کوئٹہ میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پاکستانی سرحد پر بھی ہزاروں زائرین پاکستانی حکومت کی بد نظمی اور عدم توجہ کا شکار ہیں ۔ زائرین میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے جنھیں شدید مشکلات کا سامنا ہے دسیوں زائرین نے مہر نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں زائرین کی پریشانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انھیں کوئٹہ میں دس دن یا اس سے زیادہ قیام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں زائرین کا سفر خرچہ کوئٹہ میں ہی ختم ہوجاتا ہے اور ان کی چھٹیاں کوئٹہ میں ہی ختم ہوجاتی ہیں۔ زائرین نے پاکستانی حکومت اور فوجی حکام سے صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت زائرین کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لئے فوری طور پر اقدام عمل میں لائے تاکہ زائرین جلد از جلد کربلائے معلی پہنچ کر سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کر سکیں ۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی