2024 March 28
ایمریٹس ائیر لائن نے پاکستانی زائرین کو لے جانے سے انکار کر دیا
مندرجات: ١١٠١ تاریخ اشاعت: ٠٥ November ٢٠١٧ - ١٢:٥٦ مشاہدات: 991
خبریں » پبلک
ایمریٹس ائیر لائن نے پاکستانی زائرین کو لے جانے سے انکار کر دیا

ایمریٹس ائیر لائن بورڈنگ پاس جاری کرنے کے باوجود نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کیلئے جانے والے زائرین کو ساتھ لے جانے سے انکاری ہے۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایمریٹس ائیر لائن بورڈنگ پاس جاری کرنے کے باوجود نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کیلئے جانے والے زائرین کو ساتھ لے جانے سے انکاری ہے۔

 اربعین حسینی کے لئے جانے والے زائرین ملتان ایئر پورٹ پر پھنس کر رہ گیے۔
تفصیلات کے مطابق عراق جانے والے سینکڑوں مسافر گزشتہ دو دنوں سے ملتان ایئر پورٹ پر پھنس کر رہ گئے ہیں جہاں انہوں نے ایمرٹس ایئر لائن کے خلاف احتجاج کیا۔
ذرائع کے مطابق اس وقت ملتان ایئرپورٹ پر بریفنگ ایریا میں بغداد جانے والے مسافروں کا ایمرٹس ائیرلائن کیخلاف احتجاج جاری ہے۔
ایمریٹس ائیر لائن بورڈنگ پاس جاری کرنے کے باوجود مسافروں کو ساتھ لے جانے سے انکاری ہے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ ہمیں کہا جا رہا ہے کہ 8 نومبر کو لے جائیں گے،  گزشتہ روز سے ہمیں ذلیل کیا جا رہا ہے، طیارہ آج جا رہا ہے لیکن ائیرلائن حکام ہمیں نہیں لیکر جا رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ حکام ہمارا ساتھ دینے کے بجائے ائیرلائن کا ساتھ دے رہا  ہے۔
دیگر اطلاعات کے مطابق دبئی ایئر نے بھی فیصل آباد میں اپنی فلائٹس معطل کر دی ہیں جبکہ پی آئی اے کی جانب سے چھ سے سات ہزار روپیہ اضافہ بھی کیا گیا۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات