2024 April 26
امام کعبہ کا آل سعود کے گناہ کا اعتراف
مندرجات: ١٠٩٨ تاریخ اشاعت: ٠٤ November ٢٠١٧ - ١٢:٢٤ مشاہدات: 959
خبریں » پبلک
امام کعبہ کا آل سعود کے گناہ کا اعتراف

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امام کعبہ شیخ صالح عبداللہ بن حمید کا کہنا ہے کہ دینی طور پر غیرمسلم ریاست کے ساتھ تعلقات رکھنا درست نہیں۔

اتوار کو نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویو میں امام کعبہ شیخ صالح عبداللہ بن حمید نے کہاکہ مسلمانوں کودرپیش مشکلات کی اصل وجہ آپس میں اختلافات اورفرقہ واریت ہے،کلمہ حق پرعمل کرکے فرقہ پرستی کاخاتمہ ممکن ہے، داعش اور القاعدہ کااسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ تنظیمیں اسلام کوبدنام کررہی ہیں۔
شیخ صالح عبداللہ بن حمیدنے کہاکہ دنیاوی مصلحتوں کے تحت اہل مغرب سے تعلقات کو جوڑاجاسکتاہے ۔دینی طورپرغیرمسلم ریاست کے ساتھ تعلقات رکھنادرست نہیں ،مصلحتیں کسی ملک کی ذاتی کمزوری اورطاقت کی بناء پرہوتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی ریاست میں ایساجائزنہیں کہ کوئی بھی فرد اٹھے اور کسی پر کفر کا فتویٰ لگا دے، اگرکسی پر کوئی الزام لگتاہے تومعاملہ پہلے عدالت میں جاتاہے، عدالت الزام ثابت کرے تو اس پر فتویٰ حکومت لگاتی ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات