2024 March 28
صیہونی دشمن فرقہ واریت کے ہتھیار سے مسلمانوں کو ختم کرنا چاہتا ہے
مندرجات: ١٠٩٦ تاریخ اشاعت: ٠٤ November ٢٠١٧ - ١٢:٢١ مشاہدات: 975
خبریں » پبلک
عالمی فلسطین کانفرنس سے آیت اللہ شیخ محسن اراکی کا خطاب؛
صیہونی دشمن فرقہ واریت کے ہتھیار سے مسلمانوں کو ختم کرنا چاہتا ہے

سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نمائندہ خصوصی برائے کانفرنس جناب آیت اللہ شیخ محسن اراکی نے کہا کہ غاصب صیہونی دشمن ہر محاذ پر اسلامی مزاحمت کے سامنے شکست خوردہ ہو چکا ہے تاہم صہیونی دشمن کی کوشش ہے کہ وہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ایجاد کرے.

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق لبنان کے دارلحکومت بیروت میں منعقد ہونے والی علمائے اسلام ومقاومت کی عالمی فلسطین کانفرنس ’’الوعد الحق‘‘ کی افتتاحی تقریب سے ایرا ن کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نمائندہ خصوصی برائے کانفرنس جناب آیت اللہ شیخ محسن اراکی نے شرکت کی اور اس موقع پر ایران کے سپریم لیڈر کا خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا جبکہ بعد ازاں شیخ محسن اراکی نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کیا۔

شیخ محسن اراکی نے عالمی فلسطین کانفرنس ’’الوعد الحق‘‘ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی دشمن ہر محاذ پر اسلامی مزاحمت کے سامنے شکست خوردہ ہو چکا ہے تاہم صہیونی دشمن کی کوشش ہے کہ وہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ایجاد کرے اور مسلمانوں میں باہم اختلافات کو ہوا دے کر مسلم دنیا کی اور بالخصوص اسلامی مزاحمت اور تحریک آزادی فلسطین کی قوت کو کمزور کرے۔

عالمی فلسطین کانفرنس ’’الوعد الحق‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ اراکی کاکہنا تھا کہ آج کی یہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطین کے مظلوموں کی آواز دنیا بھر میں پہنچ رہی ہے اور یقیناًیہ فلسطینیوں کے لئے صیہونی دشمن سے نجات کی ایک نوید کی مانند ہے ، ان کاکہنا تھا کہ موجودہ زمانہ کامیابیوں اور اسلامی مزاحمت کی فتح و نصرت کا زمانہ ہے جبکہ صیہونی دشمن کو ہر محاذ پر شکست کا سامنا ہے ،انہو ں نے شام و عراق اور یمن سمیت خطے میں تکفیری گروہوں کی سرکوبی کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ اسلامی مزاحمت کی عظیم کامیابیوں میں سے ایک عظیم ترین کامیابی لبنان، عراق، شام اور خطے سے تکفیری دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا ہے کہ جنہیں براہ راست امریکا اور اسرائیل مدد فراہم کر رہے ہیں تا کہ خطے کو غیر مستحکم کر کے تحریک آزادی فلسطین و القدس کے لئے اٹھنے والی آوازوں کا کمزور کر دیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ تاریخ تک اسرائیل شکست کھا راہے اور مستقبل میں بھی اسلامی مزاحمت کے سامنے اسرائیل کو بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آیت اللہ اراکی نت فلسطین ک اندر جاری اانتفاضہ کی تحریکوں کو تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مظلوم ملت کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے اپنے خون اور اسلحہ کی مدد سے صیہونی دشمن کے قبلہ اول کے خلاف ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر رکھ دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے ک ہم صیہونزم کے مخالف ہیں کیونکہ صیہونزم نہ صرف فلسطین کی دشمن ہے بلکہ پورے خطے اور پوری دنیا کی انسانیت لئے سنگین خطرہ ہے۔انہوں نے عالمی فلسطین کانفرنس ’’الوعد الحق‘‘ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یقیناًیہ کانفرنس مستقبل میں تحریک آزادی فلسطین کے لئے نئی اور مثبت راہیں ہموار کرنے کا ایک ذریعہ بنے گی۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات