2024 March 29
آل خلیفہ حکومت نے اہل تشیع کے 19 افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی
مندرجات: ١٠٩٠ تاریخ اشاعت: ٠١ November ٢٠١٧ - ١١:٠٩ مشاہدات: 954
خبریں » پبلک
آل خلیفہ حکومت نے اہل تشیع کے 19 افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی

سعودی حمایت یافتہ آل خلیفہ حکومت نے اہل تشیع کے 19 افراد کو کسی غیرملک کے ساتھ روابطہ رکھنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ بحرین میں آل سعود کی حمایت یافتہ آل خلیفہ نے اپنے ہی 19 شہریوں کو مبینہ طور پر کسی غیرملک کے ساتھ تعاون اور منی لانڈرنگ کے الزام میں طویل المدت قید کی سزا سنا دی ہے۔

اردنی خبر رساں ادارے نے رپورٹ دی ہے کہ بحرین کی نام نہاد عدالت عالیہ نے 8 افراد کو عمر قید، 9 افراد کو 15 سال اور 2 کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

واضح رہے کہ بحرینی عدالت نے ان تمام افراد کی شہریت بھی منسوخ کردی ہے۔

بحرینی عدالت نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان افراد نے کسی غیر ملک کے کہنے پر بحرین میں بغاوت کرنے کے لئے لوگوں کو اکسا رہے تھے۔

یاد رہے کہ بحرین میں 14 فروری 2011ء سے آل خلیفہ کی استبدادی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف عوامی تحریک جاری ہے۔

بحرینی عوام اپنے ہی ملک میں آزادی، انصاف، نسلی امتیاز کے خاتمے اور ایک منتخب عوامی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کررہے ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات