2017 December 12
زید حامد کی کذاب کی اصلیت آشکار کرنے پر لاکھوں لوگوں کا شیعیت نیوز کو خراج تحسین
مندرجات: ١٠٨٦ تاریخ اشاعت: ٢٢ October ٢٠١٧ - ١٣:٠٠ مشاہدات: 28
خبریں » پبلک
زید حامد کی کذاب کی اصلیت آشکار کرنے پر لاکھوں لوگوں کا شیعیت نیوز کو خراج تحسین

شیعیت نیوز: بزرگ کیا خوب کہتے تھے کہ ایک جھوٹ چھپانے کے لئےہزاروں جھوٹ بولنا پڑتے ہیں، اور مشاء اللہ زید حامد کی جانب سے پاکستان دشمن غیر ملکی عناصر کی ایماء پر پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کو شیعیت نیوز نے جب آشکار کیا تو یہ جھوٹاتلملااُٹھا اور گھبراہٹ میں کئی من گھڑت کہانیاں بنانے لگا اور اسی بغض وعناد میں زید حامد نے شیعیت نیوز کو پاکستان دشمن تنظیم را "جسکے لئے زید حامد کام کررہا ہے" سے شیعیت نیوز کے تعلقات جوڑنے کی ناکام کوشیش بھی کی،لیکن اس جاہل کو یہ نہیں پتہ جس زمانے میں وہ زندگی گذار رہا ہے وہ انفارمیشن کا دور ہے اور انفارمیشن سیکنڈ ز میں انسان کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔

ایسے میں اس جاہل نے جوکہ خود کو" سیکورٹی ماہر " سمجھتا ہے شیعیت نیوز کی رجسٹریشن کی جھوٹی معلومات ایڈیٹ کرکے اپنے اندھے مقلدین کے لئے سوشل میڈیا پر جاری کی جس میں اس نے یہ ثابت کرنے کی کوشیش کی کہ شیعیت نیوز انڈیا"زید حامد " کے ملک میں رجسٹر ڈ ہے۔
لیکن جناب اللہ کا بھی کیا خوب نظام ہے جب وہ کسی کو ذلیل کرنا چاہتا ہے اور اسکو اپنے ہی ہاتھوں سے ذلیل کروادیتا ہے اور زید حامد کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا، جھوٹوں کے سردار زید حامد کا یہ جھوٹ بھی دنیا کے سامنے آشکار ہوگیا۔

حیرت کی بات ہے کہ زید حامد خود کو دفاعی تجزیہ کار سمجھتا ہے لیکن اس جاہل کو یہ تک نہیں پتا کہ .org,.comاور دیگر ڈومین امریکہ ہی میں رجسٹر ہوسکتے ہیں نہ انڈیا میں اور نہ ہی پاکستان اور نہ ہی کسی دوسرے ملک میںاورجو ڈومین جس کے نام رجسٹر ہیں اس میں ردو بدل نہیں ہو سکتا ، کسی بھی سائٹ سے کسی بھی ڈومین کے مالک کی معلومات تک رسائی ہر ایک کو حاصل ہےشیعت نیوز کے ڈومین کی ملکیت کی معلومات میں جس کمپنی کانام زبردستی جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے نہ تو وہ ڈومین رجسٹر کرتی ہے اور نہ اسکے پاس اختیارہے اور نہ ہی وہ انڈین کمپنی ہے بلکہ وہ امریکن کمپنی ہے اور نہ ہی اسکا کام ڈومین رجسٹر کرنا ہے۔

22687530 1953025424920707 5423038025870048888 n

دوسری جانب پاکستانی قوم کو زید حامد کے سحر سے باہر نکالنے پر محب وطن پاکستانی عوام کے شیعیت نیوز کو ابتک لاکھوں میسج موصول ہوئے ہیں جس میں انہوںنے شیعیت نیوز ٹیم کا شکر ادا کیا اور کہا پاکستان دشمن ہر قوت کو جو پاکستانیت کے لبادے میں چھپےہیں اور پاکستان کی سالمیت کونقصان پہنچا رہے ہیں،انکا پیچھا کیا جائے اور انہیں عوام کے سامنے آشکار کیا جائے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی