2024 March 19
انصارالشریعہ کے سربراہ کا اہم دہشت گردوں سے رابطےکا انکشاف
مندرجات: ١٠٨٣ تاریخ اشاعت: ١٨ October ٢٠١٧ - ١٨:١٢ مشاہدات: 1021
خبریں » پبلک
انصارالشریعہ کے سربراہ کا اہم دہشت گردوں سے رابطےکا انکشاف

کالعدم انصارالشریعہ پاکستان کےسربراہ کااہم دہشت گردوں سےرابطےکاانکشاف ہوا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق کراچی میں2014میں حملہ کرنےوالےدہشت گرد​وں سےرابطہ کیاگیاتھا، رابطوں کا انکشاف ڈاکٹرعبداللہ ہاشمی کےلیپ ٹاپ کی دستاویزسےہوا۔

کالعدم انصارالشریعہ سےقبل جماعت کے لئےمختلف ناموں پرغورکیا گیا،جماعت کاپہلا نام جماعت الانصارالاسلام تجویز کیا گیا تھا اس کے علاوہ الاقصیٰ بریگیڈ اورمحمد بن قاسم بریگیڈ کے نام پر بھی غور کیاگیاتھا۔

ذرائع کے مطابق کالعدم انصار الشریعہ پاکستان 2016 میں قائم کی گئی تھی، سروش صدیقی نےاے ایم کے نام سے ایک سوفٹ ویئر بنایا، سوفٹ ویئر سےآئی پی ایڈریس اور موبائل فونز کےآئی ایم ای آئی کو ٹیمپر کیا جاتا تھا۔

تنظیم کےاہم رکن سروش صدیقی کاگھر تنظیم کامرکز تھا، تنظیم کےسربراہ ڈاکٹرعبداللہ ہاشمی کااصل نام شہریار الدین وارثی ہے۔

شہریارالدین وارثی نےگرفتاری کے وقت مزاحمت نہیں کی اور سب کچھ بتانے کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع کے مطابق کالعدم انصارالشریعہ کےڈیتھ اسکواڈمیں 4 لڑکےہوتےتھے جس میں دانش رشید، سروش صدیقی، مزمل علی جنیدی اورحسان شامل تھے، 2 لڑکےفائرنگ، ایک لڑکابیک اپ اور چوتھا لڑکا وڈیو بناتا۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات