2024 March 19
زید حامد موساد،افغان،اور بھارتی انٹیلی جنس اتحادکا حصہ ہے، قریبی ذرائع
مندرجات: ١٠٨٢ تاریخ اشاعت: ١٨ October ٢٠١٧ - ١٨:١٠ مشاہدات: 1084
خبریں » پبلک
زید حامد موساد،افغان،اور بھارتی انٹیلی جنس اتحادکا حصہ ہے، قریبی ذرائع

شیعیت نیوز: زید حامد کے قریب رہنے والے ایک patriotic Souce محب وطن ذریعے نے بتایا کہ زید حامد پاکستان دشمن ہندو اسرائیلی اتحاد میں شامل ہوچکا ہے ۔

موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے خلاف بننے والا اتحاد امریکی سرپرستی میں داعش کو پاکستان میں بھرپور طریقے سے فعال کرنا چاہتا ہے تاکہ اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرسکے، اس سلسلے میں افغان ،بھارت اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں نے منظم سیل قائم کیا ہے اور زید حامد اس سازش کا حصہ ۔

زید حامد کے قریبی ( �patriotic source) نے بتایا کہ زید حامد پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ پاک افواج کو عوام سے لڑوانے اور عوام میں پاک افواج کے خلاف نفرت کو ابھارنے کے لئے سرگرم ہے، پاکستان دشمن انٹیلی جنس نیٹ ورک سے اسے یہ کام دیا گیا ہے کہ داعش اور دیگر تکفیری قوتوں کے خلاف پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہونے والی محب وطن قوتوں اور قوموں کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کرکے عوام اور پاک فوج میں غلط فہمی ایجاد کرے ، اسکا ایک ہی ہدف ہے اور وہ ہے پاک افواج اور پاکستان کو کمزور کرے.

ذرائع کے مطابق زید حامد کے بارے میں عمومی تاثر یہ ہے کہ وہ پاک افواج کا ترجمان ہے اور اسی مثبت مگر گمراہ کن تاثر سے پاکستان دشمن انٹیلی جنس نیٹ ورک فائدہ اُٹھا رہا ہے۔

محب وطن ذرائع کے مطابق پاکستان دشمن عالمی دہشتگرد ممالک کے انٹیلی جنس نیٹ ورک نے زید حامد کے خلافت کے پرانے خواب کو دوبارہ زندہ کیا ہے، لہذا زید حامد خلافت کے خواب میں پاکستان کے ساتھ غداری پر رضامند ہوگیا ہے۔

لہذا پاک فوج اور ڈی جی آئی ایس پی آر زید حامد کی جانب سے پاکستان کی محب وطن ملت جعفریہ کے خلاف کیئے جانے والے زہریلے پروپگنڈے کا فوری نوٹس لیں اور اسکے خلاف کاروائی کریں۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات