2017 November 24
موساد اور را نے زید حامد کو پاکستان میں انارکی پھیلانے کا ٹاسک دے رکھا ہے
مندرجات: ١٠٧٨ تاریخ اشاعت: ١٧ October ٢٠١٧ - ١٢:١٤ مشاہدات: 15
خبریں » پبلک
موساد اور را نے زید حامد کو پاکستان میں انارکی پھیلانے کا ٹاسک دے رکھا ہے

نام نہاد تجزیہ نگار زید حامد گذشتہ چند ماہ سے پاکستان میں ملک دشمن قوتوں اسرائیلی موساد اور بھارتی را کے اشاروں پر انارکی پھیلانے میں سرگرم ہے، گذشتہ چند ماہ میں موساد اقر را کے ایجنٹ زید حامد نے پاکستان کے با وفا اور بانیان پاکستان کی اولادوں شیعیان پاکستان کے خلاف مسلسل ہرزہ سرائی کی زبان استعمال کرنے اور پاکستان بنانے والے شیعہ مسلمانوں کو ملک دشمن قرار دینے کا پراپیگنڈا شروع کر رکھا ہے جس کا مقصد ایک برف افواج پاکستان کی جانب سے طالبان اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جاری آپریشن کو متاثر کرنا ہے تو دوسری جانب پاکستان میں فرقہ واریت اور انارکی ہو ہوا دینا ہے ۔

زید حامد کی جانب سے پارا چنار اور بالخصوس قبائلی علاقوں کی موجودہ صورتحال کے عنوان سے مسلسل شیعہ مسلمانوں کے خلاف نازیبا اور من گھڑت جملوں کا مقصد در اصل موساد اقر را کے پالے ہوئے دہشت گرد گروہوں کو تحفظ فراہم کرنا اور پاکستان کے عوام کی توجہ حقائق سے منحرف کرنا ہے ۔
حالیہ دنوں پاراچنار میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائی کی ذمہ داری دیوبندی طالبان دہشت گردوں نے قبول کی ہے کہ جس سانحہ میں افواج پاکستان کے ۴ جوانوں کی شہادت اور پانچ زخمی ہوئے تھے تاہم زید حامد نے اسرائیلی اور بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی ایماء پر طالبان دہشت گردوں کا دفاع کرتے ہوئے اپنی ایک ٹوئٹ میں علاقے کی پر امن اور محب وطن شیعہ مسلمان آبادی پر الزام عائد کیا ہے تاکہ طالبان دہشت گردوں کے جرائم کی پرسہ پودی ہو سکے۔
زید حامد کی بانیان پاکستان کی اولادوں کے خلاف چلائی گئی ٹوئٹ اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ پاکستان کے دشمن اسرائیل اور بھارت کی خفیہ ایجنسیاں پاکستان میں استحکام کی دشمن ہیں اورزید حامد جیسے موساد اور را کے نمک خواروں کو ملک میں بد امنی اور انارکی پھیلانے کے لئے سرگرم کر رکھا ہے ۔
پاکستان کی عوام اور افواج اس بات کے معترف ہیں کہ پاکستان بنانے والے شیعہ مسلمان قائد اعظم محمد علی جناح کی اولادیں محب وطن پاکستانی ہیں اور تاریخ میں کبھی بھی ایسا نہیں ہوا ہے کہ کسی بھی دہشت گردانہ کاروائی میں یا ملک دشمن کاروائی میں شیعہ مسلمان ملوث ہوئے ہیں بلکہ شیعہ مسلمانقیام پاکستان سے تاحال وطن عزی کے محافظ ہیں جبکہ زید حامد جیسے اسرائیلیاور بھارتی نمک خوار ان حقائق کو تسلیم کرنے سے قاصر ہیں ۔
دوسری اہم بات یہ ہے کہ پاکستان میں بسنے والے شیعہ مسلمان محب وطن ہیں اور اس حب الوطنی کے لئے شیعیان پاکستان کو کسی فرد یا ادارے سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے اور شیعیان پاکستان کی یہ تاریخ ہے کہ انہوں نے کبھی وطن عزیزکی سالمیت کے خلاف نہ تو کسی قسم کا کوئی اقدام کیا اور نہ ہی ملکی اداروں کے خلاف اسلحہ اٹھایا ، جی ہاں کبھی نہیں!

پاکستان کے محب وطن شیعہ ذرائع کہتے ہیں کہ زید حامد ایک جھوٹا شخص اور ملک دشمن قوتوں موساد اور را کا آلہ کار اور ذہنی طور پر مریض ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی