2017 November 18
جھل مگسی : درگاہ میں تکفیری دہشتگرد وں کا خودکش دھماکہ ، 12 افراد جان بحق
مندرجات: ١٠٥٦ تاریخ اشاعت: ٠٧ October ٢٠١٧ - ١٣:١٦ مشاہدات: 30
خبریں » پبلک
جھل مگسی : درگاہ میں تکفیری دہشتگرد وں کا خودکش دھماکہ ، 12 افراد جان بحق

شیعیت نیوز: بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں واقع درگاہ فتح پور شریف میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 12 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق دھماکا درگاہ کے اندر ہوا جس میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دھماکا انتہائی زوردار تھا جس کی آواز میلوں دور تک سنائی دی، تاہم ابھی اس کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔

سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا۔

جھل مگسی، جیکب آباد اور لاڑکانہ سے 3 گھنٹے کی مسافت پر واقع ہے۔
جھل مگسی، جیکب آباد اور لاڑکانہ سے 3 گھنٹے کی مسافت پر واقع ہے۔
درگاہ میں جمعرات کا روز ہونے کی وجہ سے معمول سے زیادہ لوگ موجود تھے جبکہ دھماکا درگاہ فتح پور شریف کے مرکزی دروازے پر دھمال کے وقت ہوا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

جائے وقوع پر موجود سینئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ بظاہر دھماکا خودکش تھا، تاہم اس کی حتمی نوعیت سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دھماکے میں پولیس کانسٹیبل سمیت 12 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’خودکش حملہ آور نے درگاہ میں گھسنے کی کوشش کی، تاہم بہادر سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو درگاہ میں داخل ہونے سے روک کر بڑے نقصان سے بچایا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’دھماکا درگاہ کے اندر موجود میدان میں ہوا جس کے شدید زخمیوں کو کراچی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جاسکتا ہے.‘

واضح رہے کہ دھماکے سے کچھ وقت قبل ہی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ ’پاکستان سے دہشت گردوں کا صفایا کردیا گیا ہے اور پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی منظم ٹھکانہ نہیں اور اس حوالے سے پاکستان نے جو کچھ کیا اس کی مثال دنیا میں نہیں۔‘

ان کہنا تھا کہ ’کوئی ملک ایسا نہیں جہاں دہشت گردی کے خطرات نہ ہوں، دشمن قوتیں پاکستان کو کامیاب ہوتے نہیں دیکھنا چاہتیں لیکن پاکستانی عوام کو اعتماد اور فخر ہونا چاہیے کہ فوج نے ان تمام خطرات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔‘





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی