2017 November 24
حق کے لیے جینا، مرنا امام حسین علیہ السلام سے محبت کے اظہار کا بہترین طریقہ ہے، سراج
مندرجات: ١٠٥٥ تاریخ اشاعت: ٠٣ October ٢٠١٧ - ١٧:٤٠ مشاہدات: 35
خبریں » پبلک
حق کے لیے جینا، مرنا امام حسین علیہ السلام سے محبت کے اظہار کا بہترین طریقہ ہے، سراج

سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حق کیلئے جینا اور حق کی خاطرمرنا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہہ سے محبت کے اظہار کا بہترین طریقہ ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے دروش چترال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓنے باطل حکمرانوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جان قربان کی۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حق کیلئے جینا اور حق کی خاطرمرنا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہہ سے محبت کے اظہار کا بہترین طریقہ ہے۔

مسلم لیگ ن کی حکومت ناکام ہوئی ہے۔ کرپشن، غربت اور مہنگائی و بےروزگاری ان کا تحفہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ غربت ،مہنگائی ،بے روز گاری اور لوڈشیڈنگ کے اندھیرے حکمرانوں کا تحفہ ہیں ،عوام کوپینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی حکمرانوں کے مسلط کردہ ظلم و جبر کے نظام کو بدلنا چاہتی ہے ،انسانیت کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام میں ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی شریعت کے نفاذ کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جبکہ انھوں نے خواجہ آصف کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قوم کو پیغام دیا ہے کہ ہم نے غلط کام کیا ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی