2024 March 19
آیت اللہ بشیر نجفی کی مداخلت پر توہین اہلیبتؑ کا مرتکب شوکت رضا شوکت ضمانت پر رہا
مندرجات: ١٠٤٤ تاریخ اشاعت: ٠٢ October ٢٠١٧ - ١٢:٥٦ مشاہدات: 1693
خبریں » پبلک
آیت اللہ بشیر نجفی کی مداخلت پر توہین اہلیبتؑ کا مرتکب شوکت رضا شوکت ضمانت پر رہا

شیعیت نیوز: کربلا میں توہین اہلیبت ؑ کے جرم میں گرفتار شوکت رضا شوکت ۸ گھنٹے امام حسین ؑ کے لاکپ میں رہنے کے بعد گذشتہ رات تین بجے آیت اللہ بشیر نجفی کی مداخلت کے بعد رہا ہوئے اور آیت اللہ بشیر نجفی کی شخصی ضمانت پر انہیں عاشورہ تک کربلا میں رہنے کی اجازت اور ضبط کیئے گئے پاسپورٹ بھی واپس کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ حرم امام حسین ؑ کی انتظامیہ نے شوکت رضا شوکت کو عقائد اہلیبت ؑ کو مسخ کرکے اہلیبت ؑ کی توہین کرنے کے جرم میں ثبوت کے ساتھ گرفتار کرکے انہیں فوری ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیا تھا، لیکن عراق میں بااثر پاکستانی مرجع کی مداخلت کے بعد اس توہین اہلیبت ؑ کے مجرم کو رہا کرکے عاشورہ تک کربلا میں رہنے کی اجازت دی گئی۔

تاہم اطلاعات کے مطابق آج شوکت رضا شوکت کو عراق سے ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات