2024 April 25
حیسنیوں کی استقامت : حکومت نے پرچم عزا لگانے کی اجازت دے دی
مندرجات: ١٠٣٨ تاریخ اشاعت: ٢٥ September ٢٠١٧ - ١١:٠٧ مشاہدات: 1187
خبریں » پبلک
حیسنیوں کی استقامت : حکومت نے پرچم عزا لگانے کی اجازت دے دی

شیعیت نیوز: محرم کے آغاز پر شہر کراچی میں سیاہ پرچم آویزان کیئے جاتے تھے جیسے حکومت سندھ کی جانب سے روان سال روک دیا گیا تھا تاہم ملت جعفریہ نے قانوں کی پاسداری کرتے ہوئے پرچم لگانے سے گریز کیا تاکہ قانوں نافذ کرنے والےاداروں سے ٹکراو کی فضاء قائم نا ہوجائے اور داعشی دہشتگرد گروہ کوئی غلط نا فائدہ اُٹھاجائیں، لیکن سوشل میڈیا سمیت دیگر فورمز پر اس حوالے سے سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیااور شیعہ علمائے کرام کی پہلی محرم الحرام کی مجالس میں اس حوالے سے شدید تنقید کے باعث حکومت سندھ نے شہر بھر میں سیاہ پر حم عزا لگانے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

دھیاں رہے کہ ایام عزا میں شہر بھر میں لگائے جانے والے پرچموں پر روضہ رسول اور خانہ کعبہ کی تصویر کی شبہہ مبارک کے ساتھ پنجیتن کے نام تحریر ہوتے ہیں جو تمام امت مسلمہ کے لئے باعث اتحاد و یکجہتی ہے اور امن کی علامت ہے لیکن مخصوص تکفیری دہشتگرد گروہ محرم سے چند روز قبل سے ہی سازش کرکے محرم کو حساس بنادیتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پرچم سابق سینٹر سید فیصل رضا عابدی کے نام سے شہر بھر میں لگائے جاتے تھے لیکن گذشتہ دو سال سے انہوں نے اپنا نام ہٹا کر خاک پائے اہلیبت ؑ لکھ دیا ہے تاکہ یہ کسی شخصیت تک محدود نا ہوجائیں اور یہ پرچم پوری امت مسلمہ کی نمائندگی کرسکیں۔

ریاستی اداروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اس مسئلہ کو حل کرنا باعث تحسین ہے، یہ اقددام تکفیری دہشتگردوں کی حوصلہ شکنی کے بھی معترادف ہے۔

Murram_flag.jpg





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات