2024 April 25
گلگلت بلتستان انتظامیہ نے محرم الحرام میں پرامن شیعہ علماء کے گلگت داخلے پر پابندی عائد کرنا شروع کردی
مندرجات: ١٠٣٢ تاریخ اشاعت: ٢١ September ٢٠١٧ - ١٧:٢٨ مشاہدات: 966
خبریں » پبلک
گلگلت بلتستان انتظامیہ نے محرم الحرام میں پرامن شیعہ علماء کے گلگت داخلے پر پابندی عائد کرنا شروع کردی

گلگت بلتستان کی انتظامیہ نے محرم الحرام کے ایام میں امن و امان قائم رکھنے کے بہانے پرامن شیعہ علمائے کرام کو شرپسندوں کی صف میں شامل کرتے ہوئے گلگت داخلے کی پابندی عائد کردی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ گلگت بلتستان کی انتظامیہ نے محرم الحرام کے ایام میں امن و امان قائم رکھنے کے بہانے پرامن شیعہ علمائے کرام کو شرپسندوں کی صف میں شامل کرتے ہوئے گلگت داخلے کی پابندی عائد کردی ہے۔

علاقائی ذرائع ابلاغ کے مطابق، گلگت انتظامیہ نے پر امن شیعہ علمائے کرام کے محرام الحرام میں گلگت شہر میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ڈپٹی کمشنر گلگت محمد حمزہ سالک نے ایس ایس پی کی سفارشات پر مشہور و معروف شیعہ علمائے کرام کے گلگت داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے پانچ شیعہ علماء کے گلگت داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے جس میں اسلامی تحریک کے رہنما علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ عار ف واحدی  اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی اور علامہ اعجاز بہشتی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے کلعدم تنظیموں کے بعض شرپسندوں کے بھی گلگت داخلے پر پابندی عائد کردی ہے جسے عوامی سطح پر خوشایند قرار دیا جارہا ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات