2017 November 24
جعفرآباد میں کالعدم جماعتوں کی ایماء پر پولیس کی پچیس سالہ قدیمی جلوس روکنے کی کوشیش
مندرجات: ١٠٢٨ تاریخ اشاعت: ٢٠ September ٢٠١٧ - ١٧:٣٩ مشاہدات: 49
خبریں » پبلک
جعفرآباد میں کالعدم جماعتوں کی ایماء پر پولیس کی پچیس سالہ قدیمی جلوس روکنے کی کوشیش

شیعیت نیوز: بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میںڈی سی کی جانب سے جلوس عزاداری امام حسین علیہ سلام کے نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 2016 میں بھی جعفرآباد کے تحصیل گنداخہ میں جلوس عزا کو روک کر اسکے بانیان کو تکفیری ڈی سی کے حکم پر پولیس نے تھانے میں بند کردیا تھا۔

شیعیت نیوز کے مطابق یہ جلوس 25 سالہ قدیمی جلوس ہے جسیے گذشتہ سالوں سے وہاں پر تعینات تکفیری و کالعدم جماعتوں سے تعلق رکھنے والی ڈی سی اور پولیس افسران کی ایماء پر روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، جبکہ اس جلوس میں بلاکسی تفریق مذہب و ملت علاقہ کے لوگ شامل ہوکر نواسہ رسول کا غم مناتےہیں۔

اس موقع پر مجلس وحد ت مسلمین بلوچستان کے رہنماوں نے ڈی سی کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروایا اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ محرم الحرام کے جلوس عزا کے خلاف سازش کرنے والے عناصر کے خلاف فوری کاروائی کی جائے بدصورت دیگر اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو ملک بھر میں جلوس عزاداری ہر شاہر اہ پر روک دیئے جائیں گے اور پھر یہ مسئلہ حل کروایا جائے گا۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی