2024 April 25
کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ پر دہشتگردوں کا ایک اور حملہ/ حکومت دہشتگردوں کو نکیل ڈالنے میں ناکام
مندرجات: ١٠٢٠ تاریخ اشاعت: ١٧ September ٢٠١٧ - ١٢:٤١ مشاہدات: 917
خبریں » پبلک
کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ پر دہشتگردوں کا ایک اور حملہ/ حکومت دہشتگردوں کو نکیل ڈالنے میں ناکام

کوئٹہ میں خیزئی چوک پر تکفیری دہشت گردوں نے ایک گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے لیکن ڈرائیور نے بروقت اور دانشمندانہ حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے مسافروں کی جان بچالی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان میں شیعہ ہزارہ کمیونٹی پہ تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تمام تر حکومتی دعوؤں اور وعدوں کے باوجود تکفیری دہشت گردوں کو نکیل نہیں ڈالی جاسکی۔

کوئٹہ میں خیزئی چوک پر تکفیری دہشت گردوں نے ایک گاڑی کو اپنے دہشت گردانہ حملے کا پھر نشانہ بنایا ہے، تاہم ڈرائیور کی بروقت اور دانشمندانہ حکمت عملی کی وجہ سے گاڑی میں موجود مسافروں کو کوئی گزند نہیں پہنچی۔

نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے موٹر کار پر فائرنگ کی، جس میں شیعہ ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی سوار تھی۔ فائرنگ ہوتے ہی ڈرائیور نے گاڑی بھگائی، اور اسے زگ زیگ انداز میں وہاں سے نکال لے گیا۔

دہشت گردوں کی فائرنگ کی زد میں ایک ٹرک ڈرائیور آگیا، جس کو متعدد گولیاں لگی ہیں۔ ٹرک ڈرائیور کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے حسب سابق واقعہ کی تفتیش کررہے ہیں۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات