2024 April 25
نواز لیگ کی عزاداری دشمنی، نامور شیعہ علماٗ و ذاکرین کے مجلس پڑھنے پر پابندی
مندرجات: ١٠١٦ تاریخ اشاعت: ١٧ September ٢٠١٧ - ١٢:٣٠ مشاہدات: 1176
خبریں » پبلک
نواز لیگ کی عزاداری دشمنی، نامور شیعہ علماٗ و ذاکرین کے مجلس پڑھنے پر پابندی

شیعیت نیوز: سرگودھا میں نواز لیگ کی پنجاب حکومت نے عزاداری سید الشہداء کے خلاف سازش کرتے ہوئے نامور شیعہ علماء و ذاکرین پر ضلع میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

پنجاب حکومت کا یہ اقدام عزاداری سید الشہداء ؑ کو محددو کرنے اور کالعدم جماعتوں کی خوشنودی کی خاطر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:: تحریک جعفریہ موسوی گروپ نے شعیہ دشمن NA-120 میں نواز لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا

کمشنر آفس سرگودھا سے جاری ہونے والی لیٹر کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ محمد امین شہیدی، شیعہ علما ء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنما علامہ حامدعلی موسوی اور علامہ محمد حسین نجفی، علامہ ملک نصیر(پرنسپل 19بلاک)، ذاکر جعفر طیار، ذاکر مشتاق شاہ سمیت محرم الحرام میں سرگودہا میں  100سے زائد علماء کرام و ذاکرین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت ہر سال عزاداری سید الشہد ء علیہ سلام کو محدود کرنے کے لئے اسطرح کے اقدامات اُٹھاتی آئی ہے، لیکن وہ یہ  بھول جاتے ہیں کہ ذکر امام حسین علیہ سلام یزید ابن معاویہ سے  لے کر صدام ملعون تک کوئی نہیں روکے سکا تو نواز اور شہباز شریف کیا چیز ہیں۔

 

4daaba0a-fa9d-4e64-b49d-d170027bef4a.jpg

b54b3901-af6b-4727-9273-f6cab7b94c42.jpg





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات